ETV Bharat / sports

انگلینڈ-آئرلینڈ سیریز سے شروع ہوجائے گی ورلڈ کپ سپر لیگ

آئرلینڈ کی ٹیم انگلینڈ پہنچ چکی ہے اور سیریز کے تین میچ 30 جولائی، 1 اگست اور 4 اگست کو کھیلے جائیں گے۔

england
england
author img

By

Published : Jul 27, 2020, 7:35 PM IST

کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ 30 جولائی سے انگلینڈ اور آئرلینڈ کے مابین ون ڈے سیریز کے ساتھ باضابطہ طور پر شروع ہوجائے گی۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پیر کو اس کی تصدیق کی ہے۔

ورلڈ کپ سپر لیگ کا اعلان سب سے پہلے جون 2018 میں کیا گیا تھا اور اس کا آغاز ٹیسٹ چمپئن شپ سے ہوا تھا۔ ورلڈ کپ سپر لیگ 2023 میں بھارت میں ہونے والے مینز ون ڈے ورلڈ کپ کے لئے کوالیفائی کے فرائض انجام دے گی۔

سپر لیگ میں ہالینڈ سمیت 13 ٹیمیں شامل ہوں گی جن میں آئی سی سی ورلڈ کرکٹ لیگ 2015-17 کی فاتح ہالینڈ شامل ہے۔ لیگ کی ٹاپ سات ٹیمیں اور میزبان بھارت 2023 ورلڈ کپ کے لئے براہ راست کوالیفائی کریں گی۔

لیگ کے دوران ہر ٹیم ہوم اور غیر ملکی زمین کی بنیاد پر چار سیریز کھیلے گی۔ ٹیم کو جیت پر 10 پوائنٹس اور کوئی نتیجہ نہ نکلنے اور ٹائی کیشکل میں پانچ پوائنٹس دیئے جائیں گے۔ سپر لیگ میں تمام سیریز تین میچوں پر مشتمل ہونگی اور ٹیموں کو اضافی میچز شامل کرنے کی آزادی ہوگی لیکن اضافی میچوں کے لئے لیگ پوائنٹ نہیں دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے
پاکستانی اسپورٹس پریزینٹرزینب عباس سے خصوصی بات چیت

اس کے بعد لیگ کی آخری پانچ ٹیمیں 10 ٹیموں کے ورلڈ کپ کے آخری دو مقامات کے لئے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر میں پانچ ایسوسی ایٹ ٹیموں کے ساتھ نبرد آزما ہوں گی۔ سوپر لیگ مئی 2020 سے شروع ہونی تھی اور مارچ 2022 تک چلنی تھی لیکن کورونا کی وجہ سے اس کی شروعات 30 جولائی سے کی جارہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.