ETV Bharat / sports

ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنا دھونی کے ساتھ بہترین لمحہ: عرفان پٹھان - بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ

مہندر سنگھ دھونی کے لئے کونے کونے سے خراج تحسین پیش کیا گیا ہے اور ہر ایک نے ان کی کامیابیوں کی تعریف کی ہے۔ مہندر سنگھ دھونی نے ہفتے کو بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر کے دنیا کو حیرت میں ڈال دیا تھا۔

ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنا دھونی کے ساتھ بہترین لمحہ: عرفان پٹھان

author img

By

Published : Aug 17, 2020, 1:56 PM IST

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز آل راؤنڈر عرفان پٹھان نے کہا ہے کہ کرکٹ کیریئر کے دوران بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی کے ساتھ ان کا خاص لگاؤ تھا۔

سابق بھارتی آل راؤنڈر عرفان پٹھان نے وہ وقت یاد کیا جب انہوں نے پہلی بار ایم ایس دھونی کی صلاحیتوں کو دیکھا۔ عرفان پٹھان نے کرکٹ نیکسٹ کو بتایا کہ دھونی کے تعلق سے ان کی پہلی یاد بنگلہ دیش کے خلاف دورے کی تھی جب وہ صفر پر رن ​​آؤٹ ہوئے لیکن اس سے پہلے میں نے ان کے خلاف پریکٹس میچ کھیلا تھا جب وہ انڈیا اے ٹور سے تازہ دم آئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ 'ہم بنگلور میں کھیل رہے تھے اور میں نے انہیں ایک باؤنسر کیا اور انہوں نے اس باؤنسر کو شاندار طریقے سے کھیلا حالانکہ میں نے ڈیپ اسکوائر لیگ پر کھلاڑی لگا رکھا تھا اور اس لئے صرف ایک رن ہی گیا لیکن مجھے احساس ہوا کہ اس کھلاڑی کے پاس طاقت ہے، یہ مہندر سنگھ دھونی کے تعلق سے میری پہلی یاد تھی ۔'

انہوں نے کہا کہ 'ان کے ساتھ بہترین لمحہ واضح طور پر ایک ساتھ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنا تھا۔ میدان میں اور باہر ہمارے پاس کئی شاندار یادیں تھیں۔ ہم ساتھ کھانا کھاتے تھے۔ 2007 سے پہلے ایک وقت ایسا تھا جب ہم ایک ساتھ ہی کھانا کھاتے تھے، ہم ہمیشہ ساتھ کھاتے تھے۔'

مہندر سنگھ دھونی نے ہفتے کو بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر کے دنیا کو حیرت میں ڈال دیا تھا ۔ دھونی نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے اپنے کیریئر کی جھلکیوں کی ویڈیو انسٹاگرام پر پوسٹ کیں۔ جس میں انہوں نے تحریر کیا کہ "شکریہ. آپ کی محبت اور تعاون کے لئے بہت بہت شکریہ۔ 1929 بجے (شام سات بجکر 29منٹ)سے مجھے ریٹائرڈ سمجھئے۔2007 کے ٹی 20 ورلڈ کپ ، 2011 ون ڈے ورلڈ کپ اور 2013 چمپئنز ٹرافی میں اپنے ملک کو فتح سے ہمکنار کرانے کے بعد دھونی بھارت کے سب سے زیادہ کامیاب کپتان ہیں۔ وہ بھارت کو ٹیسٹ کرکٹ میں نمبر ون ٹیم بنانے میں بھی کامیاب رہے۔ وہ تمام بڑے ٹورنامنٹ جیتنے والے واحد کپتان ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.