ETV Bharat / sports

بھارت کے خلاف ویسٹ انڈیز ٹیم کا اعلان

بھارت کے خلاف ہونے والی آئندہ سریز کے لیے ویسٹ انڈیز ٹیم میں سنیل نارائن، آندر رسیل اور کیرن پولارڈ کی واپسی ہوئی ہے۔

بھارت کے خلاف ویسٹ انڈیز ٹیم کا اعلان
author img

By

Published : Jul 23, 2019, 7:11 PM IST

بھارت کے خلاف تین اگست سے شروع ہو رہی تین میچوں کی ٹی-20 سریز کے لیے شروعاتی دو میچوں کے لیے ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم میں سنیل نارائن اور کیرن پولارڈ کی واپسی ہوئی ہے۔

ویسٹ انڈیز کی 14 رکنی ٹیم میں آل راونڈر آندر رسیل بھی شامل ہیں، جو عالمی کپ میں زخمی ہونے کی وجہ سے باہر ہو گئے تھے۔

آندر رسیل
آندر رسیل

کرکٹ ویسٹ انڈیز کے انتخابی کمیٹی کے چیئرمین رابرٹ ہینس نے کہا کہ ہم نے محسوس کیا کہ ٹی-20 لیگ میں کھیلنے والے نارائن اور پولارڈ جیسے کھلاڑی اگر ذہنی طور پر کھیلنے کے لیے تیار ہو جائیں تو انھیں دوبارہ ضرور موقع دینا چاھیئے۔
سنیل نارائن نے دوسال قبل انگلینڈ کے خلاف ویسٹ انڈیز کے لیے ٹی-20 میچ کھیلا تھا۔وہیں پولارڈ نے پچھلے سال نومبر میں بھارت کے خلاف اپنا آخری میچ کھیلا تھا۔
12 ٹی-20 میچ کھیلنے والے وکٹ کیپر بلے باز انتھونی برامبل کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
اہم کھلاڑی کرس گیل انتخاب کے لیے مہیا نہیں تھے وہ کناڈا کے گلوبل ٹی-20 لیگ میں کھیلنگے۔
واضح رہے کہ بھارت اور ویسٹ انڈیز کا پہلا اور دوسرا میچ تین اور چار اگست کو فلوریڈا میں کھیلا جائے گا
ویسٹ انڈیز ٹیم: کارلس بریتھ ویٹ (کپتان)، شمرن ہٹمائر، نکولس پورن، کیرن پولارڈ، رومین پاویل، جان کیمپبل، کیمو پال، سنیل نارائن، شیلڈن کاٹریل، اوشین تھامس، انتھونی برامبل، آندر رسیل، کھاری پیرے، ایوین لویس۔

Intro:Body:

news

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.