ملنگا نے کہا میں ایک اور ہیٹ ٹرک کیوں نہیں لے سکتا میں اس کی کوشش کروں گا۔
واضح رہے کہ ملنگا کو سنت جے سوریہ (323 وکٹ) سے آگے نکلنے کے لیے ایک وکٹ کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کے مشکل حالات میں گیندبازی کرنے میں مجھے مزہ آتا ہے۔
ملنگا نے کہا انگلینڈ میں کھیلنے میں مزہ اس وجہ آتا ہے کیونکہ آپ کو ہر حالات کے مطابق ڈھلنا ہوتا ہے، کبھی بہت گرمی تو کبھی بہت سردی اور یہی ایک گیند باز کے لیے حقیقی چیلنج ہوتا ہے۔
آئی پی ایل چیمپیئن ممبئی انڈینس کے اہم گیند باز ملنگا نے فائنل میں چینئی سپر کنگس کے خلاف آخری اوور میں شاندار گیند بازی کرکے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا تھا۔
آئی پی ایل میں کامیابی سے میرے حوصلے بلند ہیں اور میرا اعتماد بحال ہے۔
سری لنکا کی ٹیم کے بارے میں انہوں نے کہا کہ نوجوان کھلاڑی ورلڈ کپ میں خود کو ثابت کرنے کے لیے بے تاب ہیں۔