ETV Bharat / sports

'کرکٹ شروع کرنے کے لیے سمجھوتہ کرنا پڑ سکتا ہے' - بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ

آسٹریلیا کے محدود اوورز کے کپتان آرون فنچ کا خیال ہے کہ کورونا وائرس کے بعد حالات معمول ہونے پر کرکٹ کو موثر طریقے سے شروع کرنے کے لیے مختلف ممالک کے کرکٹ بورڈ کو سمجھوتہ کرنا پڑ سکتا ہے۔

'کرکٹ شروع کرنے کے لیے سمجھوتہ کرنا پڑ سکتا ہے'

author img

By

Published : May 24, 2020, 8:23 PM IST

آسٹریلیا کو اس سال اکتوبر نومبر میں آئی سی سی ٹی -20 ورلڈ کپ کی میزبانی کرنی ہے لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے اس کے انعقاد پر خطرہ منڈلارہا ہے۔

بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی اگلے ہفتے میٹنگ ہونی ہے اور اس دوران اگر آئی سی سی نے ٹی -20 ورلڈ کپ ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا تو ایسی امید ہے کہ بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) اس مدت میں آئی پی ایل کے 13 ویں سیزن کو منعقد کرنے کی تجویز دے سکتا ہے۔

آئی پی ایل کو 29 مارچ سے شروع ہونا تھا لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر میں جاری لاک ڈاؤن اور سفر کی پابندیوں کی وجہ سے بی سی سی آئی نے اسے غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا تھا۔اس دوران فنچ کا خیال ہے کہ کرکٹ کو موثر طریقے سے شروع کرنے کے لئے مختلف بورڈ اور کھیل سے منسلک لوگوں کو کچھ سمجھوتہ کرنا پڑ سکتا ہے۔

فنچ نے کہا کہ یہ آئی پی ایل کے لئے نہیں ہے بلکہ تمام طرح کے کرکٹ کے لیے ہے۔کورونا کے بعد کرکٹ کو دوبارہ شروع کرنے کے لیے اداروں، ممالک، کھلاڑیوں اور آئی سی سی کو کچھ سمجھوتے کرنے پڑ سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میرے خیال سے آئی سی سی اگلے ہفتے اجلاس میں مستقبل ٹور پروگرام (ایف ٹی پی ) پر بحث کرے گا۔اگلے چند دنوں میں ہمیں اس بات کا اندازہ لگ جائے گا کہ آگے کیا ہونے والا ہے اور مختلف ممالک اور ٹورنامنٹ کو کیا سمجھوتےکرنے ہوں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.