پاکستان کے خلاف میچ کے پاںچویں اوور میں گیند بازی کے دوران بھونیشور کا پیر پھسل گیا تھا جس کی وجہ سے انہیں ہیمسٹرنگ میں کھیںچاؤ آ گیا تھا، جس کے بعد اس اوور کی بقیہ گیندیں وجے شنکر سے کروائی گئی تھی۔
اس معاملے میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی کے مطابق بھونیشور کمار تین میچوں کے لیے آرام کا مشورہ دیا گیا ہے اس کے بعد وہ دستیاب رہیں گے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل سلامی بلے باز شکھر دھون بھی زخمی ہونے کی وجہ سے ٹیم سے باہر ہو چکے ہیں۔