انگلینڈ کے گیند بازوں نے کپتان کے فیصلے کو درست ثابت کرتے ہوئے وینڈیز کے تین بلے بازوں کو جلد ہی پویلین کی راہ دکھا دی۔
تیسرے اوور میں کرس ووکس نے سلامی بلے باز ایون لیوس کو آؤٹ کر کے ٹیم کو پہلی کامیابی دلائی، اس کے بعد جارحانہ کرس گیل نے تیزی سے رن بنانے کی کوشش کی اور پانچ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 36 رنز بنا کر لیام پلنکٹ کی گیند پر وکٹ کیپر کو کیچ تھما بیٹھے۔
وکٹ کیپر بلے باز شائی ہوپ جدو جہد کرتے نظر آئے اور 30 گیندوں میں محض 11 رنز ہی بنا سکے اور مارک ووڈ کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔
تا دم تحریر ویسٹ انڈیز نے 17 اوورز میں تین وکٹ کے نقصان پر 73 رنز بنا لئے ہیں۔