ETV Bharat / sports

ممتا کی ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچنے پر ٹیم انڈیا کو مبارکباد

author img

By

Published : Mar 5, 2020, 11:31 PM IST

وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے بھارتی خاتون کو آئی سی سی خواتین ٹی ۔ 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں کوالیفائی کرنے پر مبارکباد دی ہے۔

ممتا کی ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچنے پر ٹیم انڈیا کو مبارکباد
ممتا کی ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچنے پر ٹیم انڈیا کو مبارکباد

مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے جمعرات کو ٹیم انڈیا کو خواتین کے ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچنے پر مبارکباد دی ہے۔ محترمہ بنرجی نے اپنے سوشل نیٹ ورکنگ پیج پر پوسٹ کیا کہ خواتین کے عالمی دن سے پہلے یہ ایک خوش کن خبر ہے ، "جئے ہند ، اس کے لئے ہندستان کی خاتون ٹیم کو فائنل میں پہنچنے کے لئے بہت بہت مبارک باد ۔

انہوں نے ہندستانی خاتون ٹیم کو خطاب کرتے ہوئے مزید کہاکہ آپ سب کو میری جانب سے آئندہ مقابلوں کے لئے نیک خواہشات۔سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں انگلینڈ کے خلاف سیمی فائنل کا مقابلہ بارش کے باعث متاثر ہونے کے بعد ہندوستان نے پہلی بار خواتین کے ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے۔

ہندوستان نے انگلینڈ کے مقابلے اپنے تمام گروپ میچ جیتنے کی وجہ سے فائنل میں داخلہ حاصل کیا ہندستانی خاتون ٹیم اپنے گروپ اے میں پول کے چاروں میچوں میں فاتح بن کر ابھری۔

بھارت نے بارش کی وجہ سے انگلینڈ کے خلاف جمعرات کو سیمی فائنل میچ منسوخ ہو جانے سے پہلی بار آئی سی سی خواتین ٹی -20 ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا۔

واضح رہے کہ

سیمی فائنل کے لئے ریزرو ڈے نہ ہونے پر آئی سی سی کے ترجمان نے کہا کہ ٹی -20 ورلڈ کپ (مینز،ویمنز) چھوٹا رفارمیٹ ہے لہذا سیمی فائنل میں ریزرو ڈے نہیں رکھا گیا کیونکہ اس سے ٹورنامنٹ لمبا ہو جاتا۔

ریزرو ڈے صرف فائنل کے لئے رکھا گیا۔ کھیل کی شرائط کے بارے میں سبھی ٹیموں کو معلوم تھا اور تمام ٹیموں نے شرائط پر ٹورنامنٹ شروع ہونے سے پہلے دستخط کئے تھے۔

8 مارچ کو خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ہندستان کا مقابلہ ایم سی جی میں آسٹریلیا سے ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.