ETV Bharat / sports

'ہم صرف جیت کے ارادے سے اترے تھے' - میچ کے بعد روہت

بھارتی کرکٹ ٹیم کو بنگلہ دیش کے خلاف کرو یا مرو کے میچ میں جیت دلا کر راحت محسوس کر رہے قائم مقام کپتان روہت شرما نے کہا ہے کہ ان کی توجہ راجکوٹ کی کنڈیشنز کا فائدہ اٹھا کر صرف فتح حاصل کرنا تھی تاکہ ٹیم مقابلے میں بنی رہے۔

'ہم صرف جیت کے ارادے سے اترے تھے'
author img

By

Published : Nov 8, 2019, 7:39 PM IST

بھارت کو دہلی میں پہلے ٹوئنٹی 20 میں سات وکٹ سے شکست کھانی پڑی تھی، لیکن دوسرے میچ کو جیت کر اس نے اب تین میچوں کی سیریز میں 1-1 کی برابری حاصل کر لی ہے۔ روہت نے میچ فاتح اننگز کھیلتے ہوئے 43 گیندوں میں چھ چوکے اور چھ چھکے لگا کر 85 رن بنائے اور مین آف دی میچ رہنے کے ساتھ بھارت کو میچ میں بھی برقرار رکھا۔ یہ روہت کے کیریئر کا 100 واں ٹوئنٹی 20 میچ تھا۔

میچ کے بعد روہت نے اپنے کھلاڑیوں کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ دونوں واشنگٹن سندر اور یجویندر چہل اپنی گیند بازی کو سمجھتے ہیں۔ اہم یہ ہے کہ وہ ہمیشہ جائزہ لیتے ہیں کہ اس میں بہتری کس طرح کر سکتے ہیں۔ چہل نے مشکل کنڈیشنز میں گیند بازی کرتے ہوئے ٹیم کو نکالا ہے۔ اس سے ان کا اعتماد بڑھا ہے۔ وہیں واشنگٹن نئی گیند سے ہمارے نئے بولر ہیں۔

کپتان نے کہاکہ میں بہت جذباتی انسان ہوں۔ ہم نے کئی غلطیاں کیں اور میں اس کو قبول کرتا ہوں۔ لیکن ہمارا مکمل دھیان میچ جیتنے کے ہدف پر ہی تھا۔ ہم جانتے تھے کہ راجکوٹ کا ٹریک بہت اچھا ہے، ہم جانتے تھے کہ گیند بازوں کو اس پر دوسری اننگز میں پریشانی ہوگی۔ ہم نے اس کا فائدہ اٹھایا اور پاورپلے میں بھی اچھا کھیل دکھایا۔

اسٹار کھلاڑی نے کہاکہ میں نے اپنے گیند بازوں کو کبھی بھی کم نہیں سمجھا ہے۔ ان برسوں میں میں نے ہمیشہ اپنی طرف سے بہترین کارکردگی کرنی چاہا ہے۔ میں جانتا تھا کہ یہاں کی کنڈیشنز بہترین ہیں اس لئے میں ٹریک پر ٹک کر کھیلنا چاہتا تھا۔ 2019 کا سال میرے لئے اچھا رہا ہے اور میں اس کا اختتام بھی اچھے طریقے سے کرنا چاہتا ہوں۔

بھارت اور بنگلہ دیش اب 10 نومبر کو ناگپور میں فیصلہ کن تیسرے ٹوئنٹی 20 میں کھیلنے اتریں گے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.