دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں بنگلہ دیشی ٹیم کے ہاتھوں پہلے ٹی۔20 انٹرنیشنل میچ میں شکست کے بعد روہت شرما نے پریس کانفرنس کے دوران میڈیا کو خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہماڑی ٹیم میں کوئی کمی نہیں ہے۔
انہوں نے کہاکہ ہم اپنی صلاحیت کے مطابق کھیل کا مظاہرہ کرنے میں ناکام رہے ۔ اگر ہم اپنی صلاحیت کے مطابق کھیل کامظاہرہ کر نے میں کامیاب ہوتے تو حریف ٹیم کی شکست یقینی تھی۔
روہت شرما کے مطابق میں نے میچ سے پہلے ہی کہا تھا کہ بنگلہ دیشی ٹیم کو کسی بھی قیمت پر ہلکے میں نہیں لے سکتے ہیں۔ ٹھیک ایسا ہی ہوا جس کا ڈر تھا۔
انہوں نے کہاکہ ہمیں زیادہ سے زیادہ رن بنا نے کی ضرورت تھی ۔ اسکور بورڈ پر زیادہ رن نہ ہونے کی وجہ سے حریف کو میچ میں واپس آ نے کا موقع ملا۔
ٹی۔20ٹیم کے کپتان کے مطابق گیندبازی کے دوران ہمارے بالر عمدہ بالنگ کرنے میں ناکام رہے ۔ گیندبازوں کی ناکامی کی وجہ سے حریف ٹیم کو میچ میں نہ صرف واپس آنے کا موقع ملا بلکہ بازی بھی مار لی۔
واضح رہے کہ بنگلہ دیش کی ٹیم نے مختصر فارمیٹ ٹی۔20 کرکٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ بھارت کو شکست دینے میں کامیاب رہی ہے۔
آئندہ سات نومبر کو بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا ٹی۔20 انٹرنیشنل میچ کھیلا جائے گا۔