ETV Bharat / sports

'دھونی نوجوان نسل کے لیے رول ماڈل ہیں'

author img

By

Published : Aug 18, 2020, 5:01 PM IST

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق سلامی بلے باز وسیم جعفر نے ایم ایس دھونی کے ریٹائرمنٹ پر کہا کہ دھونی شاندار کرکٹر اور نوجوان نسل کے لیے مشعل راہ ہیں۔

msd
msd

سابق کرکٹر اور اتراکھنڈ رنجی ٹیم کے موجودہ ہیڈ کوچ وسیم جعفر نے مہندر سنگھ دھونی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دھونی کے جیسا کھلاڑی بننے کے لیے وقت اور حالات کے تحت اپنے کھیل میں تبدیلی لانے کی ضرورت ہوتی ہے۔

وسیم جعفر

اتراکھنڈ رنجی ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر ہونے کے بعد پہلی بار دہرادون پہنچے وسیم جعفر نے ٹیم کے چند سینیئر کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ کیا۔

وسیم جعفر نے دھونی کے ریٹائرمنٹ کے بارے میں کہا کہ دھونی نئی نسل اور کرکٹرز کے لیے رول ماڈل ہیں اور ان کے جیسا بننے کے لیے ایک کرکٹرکو وقت کے ساتھ خود کو بدلنے کی صلاحیت پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔

وسیم جعفر نے مزید کہا کہ 'کھلاڑیوں کو دھونی سے سیکھ لینی چاہیے کہ وقت اور حالات کے ساتھ کس طرح اپنے آپ کو ڈھالنا چاہیے اور کس طرح دھونی نے اپنی اس صلاحیت کے ذریعے ملک میں کرکٹ کو بام عروج تک پہنچایا ہے۔

دھونی کے کریئر کے بارے میں بات کرتے ہوئے وسیم جعفر نے کہا کہ 'ایم ایس دھونی ایک شاندار کرکٹر اور بہترین کپتان ہیں اور انہوں نے اپنی قیادت میں قومی ٹیم کو یک روزہ عالمی کپ، ٹی 20 ورلڈ کپ کے علاوہ چیمپیئن ٹرافی، ایشیا کپ اور کئی تاریخی جیت دلائی ہے۔

دھونی اور رائنا
دھونی اور رائنا

وسیم جعفر نے سریش رائنا کے ریٹائرمنٹ پر کہا کہ 'رائنا کے پاس ابھی مزید وقت تھا کہ وہ قومی ٹیم کی نمائندگی کریں لیکن انہوں نے جو بھی فیصلہ لیا ہے ہمیں اس کی قدر کرنی چاہیے۔

جعفر نے مزید کہا کہ کوئی بھی کھلاڑی یوں ہی بڑا کھلاڑی نہیں بن جاتا بلکہ اس کے پیچھے برسوں کی محنت اور لگن ہوتی ہے اور دھونی نے بھی برسوں محنت کی ہے تب وہ آج اس مقام پر پہنچے ہیں کہ پورے ملک کو ان پر فخر ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.