بھارتی کرکٹ کپتان وراٹ کوہلی نے جموں و کشمیر کے ہندواڑا میں عسکریت پسندوں سے لوہا لینے میں ہلاک ہوئے پانچ جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
جموں و کشمیر کے کپواڑہ ضلع کے هندواڑا میں کل عسکریت پسندوں کے ساتھ تصادم میں فوج کے دو افسران سمیت پانچ جوان ہلاک ہو گئے تھے جبکہ دو دہشت گرد بھی ڈھیر ہوئے تھے۔
وراٹ نے اپنی ٹویٹس میں لکھا کہ وہ لوگ جو ملک میں کسی بھی حالات میں اپنا فرض کو نبھانا نہیں بھولتے ہیں وہی ملک کے سچے ہیرو ہیں۔ان کی یہ قربانی ملک کبھی نہیں بھولے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز شمالی کشمیر میں ضلع کپوارہ کے کرالہ ہندواڑا میں جنگجوؤں کے حملے میں سینٹرل ریزروپولیس فورس(سی آر پی ایف) کے تین اہلکار جاں بحق ہو گئے تھے ۔