ETV Bharat / sports

وراٹ کوہلی کے سامنے دراوڈ اور سچن کا ریکارڈ

author img

By

Published : Jan 13, 2020, 11:21 PM IST

بھارتی کپتان وراٹ کوہلی وانکھیڈے اسٹیڈیم میں آسٹریلیا کے خلاف ہونے والے پہلے یکروزہ میچ میں دو ریکارڈز توڑنے کے لیے تیار ہیں۔

وراٹ کوہلی
وراٹ کوہلی

آسٹریلیا کے خلاف ہونے والے پہلے یکروزہ میچ میں اگر وراٹ کوہلی ایک کیچ پکڑ لیتے ہیں تو وہ یکروزہ کرکٹ کی تاریخ میں بھارت کے لیے سب سے زیادہ کیچ پکڑنے کے معاملے میں راہل دراوڈ کو پیچھے چھوڑ دیں گے۔

موجودہ کپتان کوہلی اور سابق کپتان ڈراوڈ کے ابھی تک 124-124 کیچ ہیں، دراوڑ نے 340 میچوں میں جبکہ کوہلی نے 242 میچوں میں یہ کارنامہ انجام دیا ہے۔

اس کے علاوہ کوہلی سابق کپتان محمد اظہر الدین کا بھی ریکارڈ توڑنے سے زیادہ دور نہیں ہے، اظہر الدین نے 334 میچوں میں 154 جبکہ سچن تندولکر نے 463 میچوں میں 140 لئے ہیں۔

اس کے ساتھ ہی کپتان کوہلی ماسٹر بلاسٹر سچن تندولکر کے ریکارڈ کی بھی برابری کر سکتے ہیں، بھارتی سرزمین پر مزید ایک سنچری بناتے ہی گھریلو میدان میں تیندولکر کی برابری کر لیں گے۔

یکروزہ کرکٹ میں 50 سنچری بنانے والے تندولکر نے بھارتی سرزمین پر 20 سنچری بنائی ہے جبکہ کوہلی نے گھریلو میدان پر 19 سنچری بنا چکے ہیں۔

واضح رہے کہ بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان 3 یکروزہ میچوں کی سیریز کا پہلا مقابلہ ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا میچ 17 جنوری کو راجکوٹ میں اور اس سیریز کا آخری میچ 19 جنوری کو بنگلور میں کھیلا جائے گا۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.