ETV Bharat / sports

کوہلی اور بمراہ کو آرام - جسپریت بمراہ

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی اور تیز گیندباز جسپریت بمراہ کو 3 اگست سے ویسٹ انڈیز کے خلاف کیریبیائی سرزمین پر شروع ہونے والی محدود اوور کی سیریز میں آرام دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کوہلی اور بمراہ کو آرام
author img

By

Published : Jun 24, 2019, 4:36 PM IST

بی سی سی آئی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ہونے والی سیریز کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ وراٹ کوہلی اور جسپریت بمراہ کو یک روزہ اور ٹی 20 سیریز میں آرام دیا جائے گا جبکہ ٹیسٹ میں یہ دونوں واپسی کریں گے۔

بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق کوہلی آسٹریلیا کے خلاف ہونے والی سیریز کے بعد سے مسلسل کھیل رہے ہیں، اسی لیے انہیں آرام کی سخت ضرورت ہے۔

اگر بھارت فائنل میں داخلہ حاصل کرتا ہے تو ظاہر ہے تمام کھلاڑی 14 جولائی تک کھیلیں گے جس کی وجہ سے مزید دیگر کھلاڑیوں کو آرام دیا جا سکتا ہے۔

وراٹ کوہلی
وراٹ کوہلی

بی سی سی آئی نے ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کے ساتھ مل کر ایسا منصوبہ بنایا ہے کہ ٹیسٹ سیریز سے قبل یک روزہ اور ٹی 20 سیریز ہو جائے اور ٹیسٹ شروع ہونے سے قبل ٹیم کے سرکردہ کھلاڑیوں کو آرام کرنے کے لیے زیادہ وقت مل سکے۔

جسپریت بمراہ
جسپریت بمراہ

ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلا ٹیسٹ 22 اگست کو انٹیگا میں ہوگا جس کے لیے کھلاڑیوں کو آرام کے لیے کافی وقت ملے گا۔

اسی کے ساتھ اس بات کی بھی توقع ہے کہ کوہلی اور بمراہ 17 سے 19 اگست تک ویسٹ انڈیز کے خلاف سہ روزہ میچ میں شرکت کریں گے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.