فائنل مقابلے میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت بھارت کو بلے بازی کی دعوت دی تھی جسے بنگلہ دیشی گیند بازوں نے درست ثابت کرتے ہوئے بھارتی بلے بازوں کو کھل کر کھیلنے کا موقع نہیں دیا۔
بھارتی ٹیم 47.2 اوورز میں 177 رنز پر ڈھیر ہوگئی، بھارت کی جانب سے سلامی بلے بازی یشسوی جیسوال نے اپنی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے اس میچ میں بھی بہترین بلے بازی کی اور 88 رنز بنائے۔
تلک ورما نے 38 اور دھرو جوریل نے 22 رنز بنائے، اس کے علاوہ کوئی بھی بلے باز دوہرے ہندسے تک نہیں پہنچ سکا۔
بنگلہ دیش کی جانب سے اویشیک داس نے تین بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ شوریف الاسلام اور تنظیم حسن نے دو دو اور رقیب الاسلام نے ایک وکٹ حاصل کی۔