ETV Bharat / sports

جنوبی افریقہ پر افغانستان کی غیرمتوقع جیت - جنوبی افریقہ

شفق اللہ غفاری کی غیرمعمولی بالنگ کیے بدولت افغانستان نے میزبان جنوبی افریقہ کو سات وکٹوں سے شکست دے کر انڈر۔19 ورلڈ کپ میں فاتحانہ آغاز کیا۔

جنوبی افریقہ پر افغانستان کی غیرمتوقع جیت

author img

By

Published : Jan 17, 2020, 10:19 PM IST

افغانستان کی انڈر -19 ٹیم نے اپنی سینئر ٹیم کے نقش قدم پر چلتے ہوئے میزبان جنوبی افریقہ کو انڈر -19 ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں جمعہ کو گروپ ڈی میں سات وکٹ سے شکست دے دی۔

جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا لیکن میزبان ٹیم لیگ اسپنر شفیق اللہ غفاری کی خطرناک گیند بازی کے سامنے گھٹنے ٹیک گئی۔

جنوبی افریقہ پر افغانستان کی غیرمتوقع جیت
جنوبی افریقہ پر افغانستان کی غیرمتوقع جیت

شفق اللہ غفاری نے 9.1 اوور میں محض 15 رنز دے کر چھ وکٹ لئے۔ فضل الحق اور نور احمدکو دو دو وکٹ ملے۔

جنوبی افریقہ کے تین بلے باز ہی دھائی کے ہندسے میں پہنچ سکے۔ کپتان برائس پارسن نے 42 گیندوں میں سات چوکوں کی مدد سے 40 رن، لیوک بیو فورٹ نے 39 گیندوں میں چار چوکوں کی مدد سے 25 رنز اور نویں نمبر کے بلے باز جیرالڈ كوئتزي نے 23 گیندوں میں چار چوكوں اور تین چھکوں کی مدد سے 38 رن بنائے ۔

افغانستان نے 25 اوور میں تین وکٹوں پر 130 رنز بنا کر گروپ ڈی میں کامیاب آغاز کیا ۔ ابراہیم زدران نے 72 گیندوں میں آٹھ چوکوں کی مدد سے 52 رن اور عمران میر نے 48 گیندوں میں 10 چوکوں کے سہارے 57 رن بنائے۔ دونوں نے دوسرے وکٹ کے لئے 80 رن کی ساجھےداری کی۔

ٹورنامنٹ میں ہفتہ کو بنگلہ دیش اور زمبابوے، نیوزی لینڈ اور جاپان، یو اے ای اور کینیڈا اور آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان مقابلے کھیلے جائیں گے۔

Intro:Body:

ssdfs

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.