پاکستان کرکٹ بورڈ نے تفتیش مکمل ہونے کے بعد یہ واضح ہو گیا ہے کہ عمراکمل 2.4.4 کے تحت قصوار پائے گئے ہیں۔ ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق آرٹیکل 6.2 کے تحت عمراکمل پر چھ مہینے سے لے کر تاحیات پابندی عائد ہو سکتی ہے۔ لیکن ابھی تک ان کے خلاف کارروائی سے متعلق فیصلہ طے نہیں کا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ 17 مارچ کو عمراکمل کو ان کی غلطی پر نوٹس جاری کیاگیا تھا اور 31 مارچ تک اس کا جواب دینے کی مہلت دی گئی تھی۔