ETV Bharat / sports

سن رائیزرس حیدرآباد کے نئے كوچ کا انتخاب - انڈین پریمیئر لیگ

انگلینڈ کو پہلی بار عالمی چیمپئن بنانے والے آسٹریلیا کے ٹریور بیلس کو انڈین پریمیئر لیگ کی فرنچائزی سن رائزرس حیدرآباد نے اپنا نیا کوچ مقرر کیا ہے۔

سن رائیزرس حیدرآباد
author img

By

Published : Jul 18, 2019, 8:32 PM IST

ٹریور بیلس آسٹریلیا کے ہی ٹام موڈی کی جگہ لیں گے جو گزشتہ سات سیزن تک حیدرآباد ٹیم کی کوچنگ کر رہے تھے۔

ٹام موڈی کی رہنمائی میں حیدرآباد نے سنہ 2016 میں آئی پی ایل کا خطاب جیتا تھا جبکہ سنہ 2018 میں رنر اپ رہی تھی اور 2019 میں چوتھے نمبر پر تھی۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

حال ہی میں انگلینڈ کو ورلڈ کپ میں پہلی بار چیمپیئن بنانے والے بیلس کی انگلینڈ کے ساتھ میعاد ایشیز سیریز کے بعد ختم ہو جائے گی۔

بیلس کی آئی پی ایل میں یہ دوسری میعاد ہوگی، اس سے قبل سنہ 2012 تا 2015 تک كولكاتا نائٹ رائڈرس کے کوچ تھے اور اس دوران کولکاتہ ٹیم نے دو بار خطاب جیتا تھا۔

حیدرآباد ٹیم انتظامیہ کی جانب جاری کردہ بیان کے مطابق ہم انتہائی سنجیدگی کے ساتھ تبادلہ خیال کر کے اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ ٹیم کے لیے نیا کوچ مقرر کیا جائے اور اس کے لیے ٹریور بیلس کا نام منتخب کیا گیا ہے جنہوں نے انگلینڈ کو عالمی فاتح بنایا۔

ٹریور نے اپنی رہنمائی میں کولکاتہ نائٹ رائیڈرس کو دو مرتبہ آئی پی ایل چیمپیئن اور سڈنی سكسرز کو بگ بیش لیگ اور چیمپیئنز لیگ ٹی 20 کا خطاب جتایا ہے۔

حیدرآباد کی ٹیم کے سی ای او کے شمگم نے کہا کہ ٹام موڈی سے الگ ہونے کا فیصلہ انتظامیہ کا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہم ٹام موڈی کے مشکور ہیں جنہوں نے آئی پی ایل میں سات سیزن تک ٹیم کا ساتھ دیا۔

Intro:خبر بھیجی جا چکی ہے بس ویڈیوز ہیں

Body:جے پور.

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.