راشد نے یہ بات یجویندرچہل کے ساتھ ایک انسٹاگرام راست چیٹ کے دوران کہی اور کہا کہ ان کے لئے ان تینوں بلے بازوں کے خلاف بولنگ کرنا آسان نہیں رہا ہے۔
اس دوران راشد کو اپنی انڈین پریمیر لیگ میں ڈیبیو کی بھی یاد آئی۔ راشد نے کہا کہ آئی پی ایل میں کھیلنے سے پہلے میں بنگلہ دیش پریمیر لیگ میں کھیل چکا تھا، لیکن میں آئی پی ایل میں کھیلنا چاہتا تھا۔ جب مجھے اس لیگ میں منتخب کیا گیا تو مجھے لگا کہ میرا خواب پورا ہوچکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بہت سے بین الاقوامی کرکٹرز اس لیگ میں کھیلتے ہیں۔ یہاں فرنچائز کا کوچنگ عملہ کافی اچھا ہے۔ میں اس لیگ کو دیکھ کر بڑا ہوا ہوں ۔ ایسی صورتحال میں جب مجھے کھیلنے کا موقع ملا تو یہ میرے خواب کی تکمیل جیسا تھا۔
اس کے علاوہ راشد نے یہ بھی بتایا کہ انہیں کس بلے باز کے خلاف بولنگ کرنے میں دشواری ہوتی ہے۔ راشد نے کہا کہ اگر آپ کے پاس چھوٹے گراؤنڈ پر وراٹ کوہلی، اے بی ڈیویلیئرز اور آندرے رسیل جیسا بیٹسمین ہے تو آپ کو بہت اچھی بالنگ کرنی ہوگی۔ یہ تینوں بلے باز آپ کو کوئی موقع نہیں دیتے ہیں۔
اس دوران یجویندر نے راشد سے اپنے آئی پی ایل میں پہلی پوزیشن کے بارے میں بھی پوچھا۔ راشد نے اپنے ڈیبیو کے بارے میں کہا کہ میں نے اپنی پہلی شروعات رائل چیلنجرس بنگلور کے خلاف کی تھی اور مجھے پہلی ہی گیند سے ہٹ کیا گیا تھا۔ میں کافی گھبرا گیا تھا لیکن جیسے ہی مجھے پہلی وکٹ ملی مجھے تھوڑا اعتماد ملا لیکن دوسری وکٹ کے بعد میں نے اس میچ سے لطف اندوز ہونا شروع کردیا۔
راشد خان اب تک افغانستان کے لئے مجموعی طور پر چار ٹیسٹ ، 71 ون ڈے اور 48 ٹی 20 میچ کھیل چکے ہیں۔ ٹیسٹ کرکٹ میں راشد نے اپنی ٹیم کے لئے 23 وکٹیں حاصل کی ہیں۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے ون ڈے میں 133 اور ٹی ٹوئنٹی میں 89 وکٹیں حاصل کیں۔