ETV Bharat / sports

عالمی کپ 2019 کے سرفہرست بلے باز

انگلینڈ اینڈ ویلز میں جاری عالمی کپ ٹورنامنٹ نصف سے زائد ہو چکا ہے اور ان میں کئی حیرت انگیز چیزیں بھی دیکھنے کو ملی ہیں آئیے جانتے ہیں عالمی کپ کے بارے میں اب تک کی کارکردگی۔

author img

By

Published : Jun 24, 2019, 10:10 PM IST

عالمی کپ 2019

شکیب الحسن: رواں عالمی کپ میں بنگلہ دیش کے آل راؤنڈر شکیب الحسن سب سے زیادہ رنز بنانے والوں میں سرفہرست ہیں، انہوں اب تک 6 میچوں میں 95.20 کے اوسط سے 476 رنز بنائے ہیں۔

شکیب الحسن، بنگلہ دیش
شکیب الحسن، بنگلہ دیش

شکیب نے رواں عالمی کپ میں دو سنچری اور تین نصف سنچری بنائی ہے جبکہ ایک میچ میں وہ 41 رنز پر آؤٹ ہو گئے تھے رواں عالمی کپ میں ان کا بہترین اسکور ناٹ آؤٹ 124 رنز ہے، انہوں نے 48 چوکے اور 2 چھکے لگائے ہیں۔

اسی کے ساتھ شکیب الحسن نے عالمی کپ میں ایک ہزار رنز مکمل کر لئے ہیں۔

ڈیوڈ وارنر: اس فہرست میں دوسرا نام آسٹریلیا کے سلامی بلے باز ڈیوڈ وارنر کا نام ہے جنہوں نے 6 میچوں میں 89.40 کے اوسط سے 447 رنز بنائے ہیں۔

وارنر نے 6 میچوں میں 2 سنچری اور 2 نصف سنچری بنائی ہے جس میں ان کا بہترین اسکور 166 رنز ہے جبکہ انہوں نے 40 چوکے اور 6 چھکے لگائے ہیں۔

ڈیوڈ وارنر، آسٹریلیا
ڈیوڈ وارنر، آسٹریلیا

ایک برس کی پابندی کے بعد شاندار طریقے سے واپسی کرنے والے اس کھلاڑی نے آئی پی ایل میں بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا اور ٹورنامنٹ کے بہترین بلے باز کو ایوارڈ حاصل کیا تھا۔

جو روٹ: میزبان انگلینڈ کے بلے باز جو روٹ 6 میچوں میں 424 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں، انہوں نے 2 سنچری اور 3 نصف سنچری کے ساتھ 92.77 کے اوسط سے یہ رنز بنائے۔

جو روٹ، انگلینڈ
جو روٹ، انگلینڈ

روٹ کا بہترین اسکور 107 رنز ہے جبکہ اپنی اننگز میں انہوں نے 35 چوکے اور 2 چھکے لگائے ہیں۔

ارون فنچ: آسٹریلیائی ٹیم کے کپتان ارون فنچ کا نام اس فہرست میں چوتھے نمبر پر ہے۔

ارون فنچ، آسٹریلیا
ارون فنچ، آسٹریلیا

فنچ نے 6 میچوں میں 66 کے اوسط سے 35 چوکے اور 16 چھکوں کی مدد سے 396 رنز بنائے ہیں ان کا بہترین اسکور 153 رنز ہے۔

کین ولیمسن: نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے رواں عالمی کپ میں شاندار بلے باز کا مظاہرہ کیا ہے اور محض چار میچوں میں 186.50 کے بہترین اوسط سے 373 رنز بنائے ہیں اور پاںچویں نمبر پر قابض ہیں۔

کین ولیمسن، نیوزی لینڈ
کین ولیمسن، نیوزی لینڈ

ولیمسن نے 2 سنچری اور ایک نصف سنچری بنائی ہے جبکہ 33 چوکے اور دو چھکے لگائے ہیں۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.