رواں عالمی کپ میں اسپین گیند باز پوری طرح ناکام ثابت ہوئے ہیں جبکہ تیز گیند بازوں نے اپنا دبدبہ بنائے رکھا ہے اور سرفہرست پانچوں گیند باز تیز گیند باز ہیں۔
عالمی کپ 2019 میں اب تک سب سے زیادہ وکٹ لینے والے گیند بازوں میں آسٹریلیا کے تیز گیند باز مشیل اسٹارک پہلے نمبر پر ہیں۔
اسٹارک نے 7 میچوں میں 19 وکٹیں حاصل کی ہیں۔
اس فہرست میں میزبان انگلینڈ کے تیز گیند باز جوفرا آرچر دوسرے نمبر پر ہیں۔
آرچر نے بھی 7 میچ کھیلے ہیں اور 16 بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی ہے۔
عالمی کپ اسکواڈ میں دیری سے شامل کئے جانے والے پاکستان کے تیز گیند باز محمد عامر نے بھی توقع کے مطابق گیند بازی کی ہے اور 7 میچوں میں 16 وکٹیں اپنے نام کی ہیں اور اس فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں۔
رواں عالمی کپ میں اب تک غیر مفتوح رہنے والی ٹیم نیوزی لینڈ کے تیز گیند باز لوکی فرگیوسن 14 وکٹوں کے ساتھ چوتھے مقام پر ہیں، انہوں نے رواں سیزن میں 7 میچز کھیلے ہیں۔
اس فہرست میں میزبان انگلینڈ کا ایک اور گیند باز شامل ہے، انگلینڈ کے اس تیز گیند باز نے 7 میچوں میں 13 بلے بازوں کو پویلین بھیجا ہے۔