ETV Bharat / sports

کھیل کی دنیا: اب تک کے مشہور پانچ بھارتیہ جوڑے - دپیکا پالیکال اور دنیش کارتک

کھیل، کھلاڑیوں کے لئے سب کچھ ہوتا ہے۔ کھیلوں کی وجہ سے ہی کئی کھلاڑیوں کو ان کی زندگی کا ہمسفر مل گیا۔

ملکھا سنگھ
ملکھا سنگھ
author img

By

Published : Apr 17, 2020, 4:38 PM IST

کھیل اب ملک کے سب سے معزز پیشوں میں شامل ہے۔ اس سے کھلاڑیوں کو شناخت اور رقم دونوں حاصل کرنے میں مدد ملتی ہے۔ کھیل کھلاڑیوں کے لئے سب کچھ ہے۔

لہذا اس آرٹیکل میں ہم ان پانچ اسپورٹس جوڑے کے بارے میں بات کرنے جارہے ہیں جنہوں نے مختلف کھیلوں میں بھارت کے لئے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

سائنا نہوال اور پاروپلی کشیپ

سائنا نہوال اور پاروپلی کشیپ
سائنا نہوال اور پاروپلی کشیپ

بھارتی بیڈمنٹن میں یہ ایک اسٹار جوڑا ہے۔ سائنا نہوال نے سنہ 2012 کے اولمپکس میں کانسے کا تمغہ جیتا ہے اور وہیں ان کے شوہر پاروپلی کشیپ نے سنہ 2014 کی کامن ویلتھ کھیلوں میں طلائی تمغہ جیتا ہے۔

کشیپ اور سائنا دونوں بچپن کے دوست ہیں۔ وہ سنہ 2005 میں پلیلی گوپی چند بیڈ منٹن اکیڈمی میں ایک دوسرے سے ملے تھے۔ انہوں نے 14 دسمبر 2018 کو شادی کی۔

دیپیکا پالیکال اور دنیش کارتک

دپیکا پالیکال اور دنیش کارتک
دپیکا پالیکال اور دنیش کارتک

ٹیم انڈیا کے وکٹ کیپر دنیش کارتک اور اسکواش اسٹار دیپیکا پالیکال نے 18 اگست 2015 کو ایک عیسائی تقریب میں شادی کی۔ یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ یہ جوڑا پہلی بار کب ملا تھا حالانکہ کچھ خبروں میں دعوی کیا گیا ہے کہ ان کی پہلی ملاقات 2013 میں ہوئی تھی۔

انجو بوبی جارج اور رابرٹ بوبی جارج

انجو بوبی جارج اور رابرٹ بوبی جارج
انجو بوبی جارج اور رابرٹ بوبی جارج

انجو بوبی جارج بھارتی ایتھلیٹکس کی ایک لیجنڈ ہیں۔ ایتھلیٹکس میں صرف چند بھارتیوں کو قابل ذکر کامیابی حاصل ہے۔ انجو بوبی جارج لمبی چھلانگ میں اپنی کامیابی کے لئے جانی جاتی ہیں۔ وہ تمام اچھی وجوہات کی بناء پر سرخیوں میں رہیں۔ 2003 میں انجو نے ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں کانسے کا تمغہ جیتا تھا۔ اس سے ایتھلیٹکس میں ورلڈ چیمپیئن شپ میں میڈل جیتنے والی وہ پہلی بھارتی ہوگئی۔

انہوں نے 2002 میں ایشین گیمز میں سونے کا تمغہ اور چار سال بعد دوحہ میں چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔ انجو نے ایشین چیمپین شپ اور جنوبی ایشین گیمز میں بھی طلائی تمغے جیتے تھے۔

ملک کے لئے متعدد تمغے جیتنے پر انہیں سنہ 2003 میں راجیو گاندھی کھیل رتن اعزاز سے نوزاز گیا۔

انجو نے رابرٹ بوبی جارج کے ساتھ شادی کی۔ رابرٹ ٹرپل جمپ میں سابق قومی چیمپیئن ہیں اور انجو کے کوچ بھی ہیں۔

یہ جوڑا فی الحال بنگلورو میں انجو بوبی جارج ایتھلیٹکس اکیڈمی چلا رہا ہے۔ ان کا ایک بیٹا ہارون اور ایک بیٹی آندریا ہے۔

پلیلا گوپی چند اور پی وی وی لکشمی

پلیلہ گوپیچند اور پی وی وی لکشمی
پلیلہ گوپیچند اور پی وی وی لکشمی

سائنا نہوال اور پاروپلی کشیپ بیڈمنٹن کے مشہور جوڑے ہیں۔ لیکن ان سے پہلے بھارتیہ بیڈمنٹن کو پلیلا گوپی چند اور پی وی وی لکشمی میں پہلا مشہور جوڑا ملا۔ گوپی چند سنہ 2001 کے آل انگلینڈ اوپن بیڈ منٹن چیمپیئن تھے، جبکہ ان کی اہلیہ پی وی وی لکشمی سابقہ قومی چیمپیئن تھیں۔ اولمپکس میں حصہ لینے والی وہ پہلی بھارتیہ خاتون شٹلر بھی ہیں۔ لکشمی نے سنہ 1992 اور سنہ 1996 کے اولمپکس میں بھارت کی نمائندگی کی تھی۔ اس جوڑے نے 5 جون 2002 کو شادی کی۔

ملکھا سنگھ اور نرمل کور

ملکھا سنگھ اور نرمل کور
ملکھا سنگھ اور نرمل کور

نوے سالہ ملکھا سنگھ بھارت کا ڈیکوریٹیڈ کھلاڑی تھے جبکہ ان کی اہلیہ 81 سالہ نرمل کور بھارتی خواتین کی والی بال ٹیم کی کپتان تھیں۔ وہ مبینہ طور پر بھارتی کھیلوں میں پہلے جوڑے ہیں۔

قابل فخر جوڑے کا ایک بیٹا جییو ملکھا ایک پیشہ ور گولفر ہے اور ایک بیٹی ہے جس کا نام سونیا سانوالکا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.