ٹم ساؤتھی کی ٹسٹ کرکٹ میں 300 وکٹیں مکمل - ای ٹی وی بھارت خبر
تیز گیندباز ٹم ساؤتھی ٹیسٹ کرکٹ میں 300 وکٹیں لینے والے نیوزی لینڈ کے تیسرے گیندبازبن گئے ہیں۔ ٹم ساوتھی نے یہ اعزاز منگل کے روز ماونٹ مونگانوئی کے بے اوول میدان میں پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز حاصل کیا۔
![ٹم ساؤتھی کی ٹسٹ کرکٹ میں 300 وکٹیں مکمل Tim Southee completes 300 wickets in Test cricket](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-10052983-thumbnail-3x2-southee.jpg?imwidth=3840)
ٹم ساؤتھی کی ٹسٹ کرکٹ میں 300 وکٹیں مکمل
ساوتھی ٹیسٹ کرکٹ میں 300 وکٹیں مکمل کرنے والے دنیا کے 34 ویں گیندباز بن گئے ہیں۔ انہوں نے یہ کامیابی اپنے 76 ویں ٹیسٹ میں حاصل کی۔
نیوزی لینڈ کے عظیم آل راؤنڈر سر رچرڈ ہیڈلی نے 86 ٹیسٹ میں 431 وکٹیں اور بائیں ہاتھ کے اسپنر ڈینیئل ویٹوری نے 112 ٹیسٹ میں 361 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
یو این آئی