ETV Bharat / sports

تیسرے ٹی۔20 میچ میں بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت

author img

By

Published : Dec 11, 2019, 6:55 PM IST

Updated : Dec 11, 2019, 8:41 PM IST

ممبئی کے وانکھڑے اسٹیڈیم میں کھیلے جانےو الے تیسرےاور فیصلہ کن ٹی۔20 انٹرنیشنل میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دوعت دی۔

تیسرے ٹی۔20 میچ میں بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت
تیسرے ٹی۔20 میچ میں بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت

ممبئی کے وانکھڑے اسٹیڈیم میں ویسٹ انڈیز کے کپتان کیرون پولارڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ بھارتی ٹیم پہلے بیٹنگ کرنے اترے گی۔

اس سے قبل بہترین فارم میں چل رہے بلے باز مینک اگروال کو زخمی شکھر دھون کی جگہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے لئے بھارتی کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

آل انڈیا سینئر سلیکشن کمیٹی نے مینک کو زخمی شکھر کی جگہ ون ڈے ٹیم میں شامل کیا ہے۔ ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے بدھ کے روز اس کی اطلاع دی۔

دھون کو گھریلو ٹی۔20 ٹورنامنٹ سید مشتاق علی ٹرافی کے دوران دہلی کی جانب سے مہاراشٹر کے خلاف کھیلتے ہوئے بائیں گھٹنے میں گہرہ کٹ لگ گیا تھا۔ اسی وجہ سے دھون ویسٹ انڈیز کے خلاف موجودہ ٹوئنٹی 20 سیریز سے بھی باہر ہیں جس میں سنجو سیمسن کو ان کی جگہ شامل کیا گیا تھا۔

بی سی سی آئی کی میڈیکل ٹیم کے مطابق دھون کے گھٹنے میں لگے ٹانکے کاٹ دیئے گئے ہیں لیکن ان کی زخم بھرنے میں ابھی وقت لگے گا اور انہیں میچ کے لیے مکمل طور پر تیار ہونے کے لئے بالکل فٹ ہونے کی ضرورت ہے جس میں ابھی مزید وقت لگ سکتا ہے ۔ اگرچہ بورڈ نے جاری کی گئی اطلاعات میں یہ نہیں بتایا کہ دھون کب تک واپس آ جائیں گے۔

بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلی جانی ہیں جس کا پہلا میچ چنئی میں 15 دسمبر، دوسرا میچ 18 دسمبر کو وشاکھاپٹنم اور تیسرا میچ کٹک میں 22 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔

مینک فی الحال ڈنڈيگل میں رنجی ٹرافی کے پہلے راؤنڈ میں کرناٹک کے لیے تمل ناڈو کے خلاف کھیل رہے ہیں۔ ان کے قومی ٹیم میں شامل کئے جانے سے اب وہ 17 دسمبر سے شروع ہو رہے رنجی میچ کے دوسرے راؤنڈ میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ یہ اس سال مسلسل دوسرا موقع ہے جب مینک کو ون ڈے ٹیم میں کسی کھلاڑی کی جگہ شامل کیا گیا ہے۔
اس سے پہلے انہیں آل راؤنڈر وجے شنکر کی جگہ ورلڈ کپ میں جگہ ملی تھی جن کے انگوٹھے میں چوٹ لگ گئی تھی۔

:

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Dec 11, 2019, 8:41 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.