ETV Bharat / sports

فوج میں خدمات انجام دینے والے دھونی پہلے کرکٹر نہیں

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور موجودہ وکٹ کیپر مہندر سنگھ دھونی کی ڈیوٹی آج سے شروع ہو گئی ہے، دھونی فوج میں لیفٹیننٹ کرنل کے عہدے پر فائز ہیں۔

مہندر سنگھ دھونی
author img

By

Published : Jul 31, 2019, 8:45 PM IST

دھونی 15 دنوں تک ریاست جموں و کشمیر میں عسکریت پسند مخالف یونٹ میں تعینات ہوں گے، وہ 106 ٹیریٹوریل آرمی بٹالین پیرا کمانڈو یونٹ میں تعینات رہیں گے۔

واضح رہے کہ دھونی پہلے کرکٹر نہیں ہیں جو فوجی خدمات انجام دے رہے ہیں بلکہ اس سے قبل بھی دیگر کئی کھلاڑیوں فوج میں خدمات انجام دی ہیں۔

آئیے نظر ڈالتے ہیں ان کرکٹرز پر جو فوج میں اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

  • سی کے نائیڈو:

کرنل سی کے نائیڈو بھارتی ٹیسٹ ٹیم کے پہلے کپتان تھے، انہوں نے اپنے کریئر میں 7 ٹیسٹ میچز کھیلے ہیں جس میں 350 رنز بنائے ہیں جبکہ 8 وکٹیں بھی حاصل کی ہیں۔

سی کے نائیڈو
سی کے نائیڈو

انہیں آزادی سے قبل ہولکر آرمی میں اعزازی کرنل کے عہدے پر فائز کیا گیا تھا۔

  • ہیمو ادھیکاری:

ہیمو ادھیکاری بطور آل راؤنڈر کھیلتے تھے اور ان کا شمار بھارتی کرکٹ ٹیم کے بہترین فیلڈرز میں ہوتا ہے، سنہ 1948 کے دہلی ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف فالوآن سے بچانے میں ان کا بڑا ہاتھ تھا، انہوں نے اس میچ میں ناٹ آؤٹ 114 رنز بنائے تھے۔

اپنے 12 سالہ ٹیسٹ کریئر میں ادھیکاری نے 21 میچ کھیلے ہیں جبکہ ایک میچ میں کپتانی بھی کی تھی۔

انہیں فوج میں لیفٹیننٹ کا عہدہ تفویض کیا گیا تھا۔

  • وینکٹ رمن نارائن سوامی:

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق تیز گیند باز وینکٹ رمن کا کرکٹ کریئر محض ایک ہی ٹیسٹ میچ پر محیط تھا، انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف اپنا واحد میچ سنہ 1955 میں کھیلا تھا۔

انہیں بھارتی فوج میں میجر کا عہدہ تفویض کیا گیا تھا۔

  • چندر شیکھر گڈکری:

اس کھلاڑی نے بطور لیفٹیننٹ کرنل اپنی خدمات انجام دی تھیں، انہوں نے 6 ٹیسٹ میچوں میں ملک کی نمائندگی کی ہے اور ایک آل راؤنڈر کے طور پر کھیلتے تھے۔

  • وی ایم مدیا:

بطور اسپن گیند باز بھارتی ٹیم کی نمائندگی کرنے والے وی ایم مدیا کا کرکٹ کریئر محض 2 ٹیسٹ میچوں پر محیط تھا، انہوں سنہ 1960 میں پاکستان کے خلاف کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں 3 وکٹیں حاصل کی تھیں، وہ آف بریک گیند باز تھے۔

وی ایم مدیا نے ونگ کمانڈر کے طور پر فوج میں اپنی خدمات انجام دی تھیں۔

  • رمن سریندر ناتھ:

بطور کرنل بھارتی فوج میں خدمات انجام دینے والے رمن سریندر ناتھ گیند باز کی حیثیت سے کھیلتے تھے، انہوں نے اپنے کریئر میں 11 ٹیسٹ میچوں میں 26 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

سریندر ناتھ نے سنہ 1955 میں اوول میں کھیلے گئے انگلینڈ کے خلاف میچ میں 5 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

  • اپورو سین گپتا:

اپورو سین گپتا نے اپنے کرکٹ کریئر میں محض ایک ہی میچ کھیلا ہے، انہوں نے سنہ 1959 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنا واحد میچ کھیلا تھا جس کی پہلی انگگ میں ایک رن اور 8 رنز بنائے تھے۔

انہوں نے لیفٹیننٹ کرنل کے طور پر اپنی خدمات انجام دی تھیں۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.