ETV Bharat / sports

چنئی سپر کنگز کے 10 ممبران کورونا سے متاثر - انڈین پریمیر لیگ میں کورونا

انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کی فرنچائز ٹیم چنئی سپر کنگز (سی ایس کے) کے ایک ہندوستانی کھلاڑی سمیت کم از کم دس ممبران کو کورونا وائرس سے متاثر پایا گیا ہے۔

ten members of Chennai Super Kings affected by Corona
چنئی سپر کنگز کے 10 ممبران کورونا سے متاثر
author img

By

Published : Aug 28, 2020, 8:54 PM IST

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے دبئی میں ان کے ہوٹل میں سی ایس کے کھلاڑیوں اور معاون عملے کی کورونا وائرس کی جانچ کی گئی جس میں ٹیم کے 10 ممبروں کے مثبت ہونے کی اطلاع ہے۔

آئی پی ایل کے کوویڈ 19 پروٹوکول کے مطابق ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو متحدہ عرب امارات پہنچنے کے فورا بعد ہوائی اڈے پر کورونا وائرس کی جانچ کرانا ہوگی۔ اس کے بعد کھلاڑیوں کو پہلے دن ، تیسرے اور پانچویں دن ہوٹل میں چھ دن کے لازمی قرنطین مدت کے دوران کورونا وائرس کی جانچ کرانا ہوگی۔ ان تینوں جانچ کی رپورٹ منفی ہونے کے بعد ہی کھلاڑیوں کو تربیت کی اجازت ہوگی۔

چنئی کے ان 10 ممبروں کی مثبت رپورٹ کورونا وائرس سے متعلق جانچ کے تیسرے دور میں آئیں۔ ہوٹل کے قرنطین کے پانچویں روز کھلاڑیوں کے تیسرے راؤنڈ کی جانچ کی گئی۔

چنئی نے ہوٹل میں اپنے کھلاڑیوں کی آئسولیشن کی مدت میں توسیع کردی ہے اور ان کی تربیت ملتوی کردی ہے۔ ممکن ہے کہ آئی پی ایل کے لئے ٹیم کے کھلاڑیوں کی تربیت جمعہ سے ہی شروع ہونی تھی۔ سی ایس کے کی ٹیم 21 اگست کو دبئی پہنچی تھی ۔

سی ایس کے نے دبئی پہنچنے سے قبل چنئی میں اپنے کھلاڑیوں کے لئے پانچ دن کی تربیت کا انتظام کیا تھا۔ تربیت میں کپتان مہندر سنگھ دھونی ، سریش رینا ، دیپک چاہر ، امباتی رائیڈو ، پیوش چاولا ، شاردل ٹھاکر اور بولنگ کوچ لکشمی پتی بالاجی نے شرکت کی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.