کرکٹ کے سب سے بڑی میلے میں بھارتی ٹیم کو مضبوط دعویدار مانا جا رہا ہے، دو بار خطاب اپنے نام کر چکی ٹیم بھارتی ٹیم 5 جون سے جنوبی افریقہ کے خلاف اپنی مہم کا آغاز کرے گی۔
بی سی سی آئی نے انگلینڈ روانہ ہونے سے قبل بھارتی کھلاڑیوں نے کچھ تصاویر ٹویٹر پر شیئر کی ہے جس میں کھلاڑی پرواز کے لیے انتظار کرتے ہوئے نظرآ رہے ہیں۔
انگلینڈ روانہ ہونے سے قبل بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی اور ہیڈ کوچ روی شاستری نے میڈیا سے گفتگو کے دوران عالمی کپ کے لیے بنائی گئی حکمت عملی کے بارے میں بتایا۔
انہوں نے کہا کہ اس فارمیٹ میں کھیلنا بہت مشکل ہوتا ہے اور موجودہ عالمی کپ کافی مشکل ہونے والا ہے کیوں کہ اگر ہر ٹیم پر نظر ڈالیں تو سب ہی کافی مضبوط ہیں۔
کوہلی نے کہا کہ افغانستان کی ٹیم نے بھی 2015 کے بعد سے اچھا کرکٹ کھیلا ہے اور یہ ٹیم کسی کے لیے بھی خطرہ ثابت ہو سکتی ہے اسی لیے ہمیں ہر میچ میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔