ETV Bharat / sports

بنگلہ دیش کی تاریخی جیت - پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا ہے

وکٹ کیپر مشفق الرحیم کی ناٹ آؤٹ 60 رن کی زبردست اننگز کی بدولت بنگلہ دیش نے دارالحکومت دہلی میں بھارت پر اتوار کو سات وکٹ کی شاندار جیت حاصل کرتے ہوئے تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی سبقت حاصل کرلی۔ بنگلہ دیش کی بھارت پر ٹی - 20 میں یہ پہلی جیت ہے۔

ٹی 20 میچ
author img

By

Published : Nov 3, 2019, 7:51 PM IST

Updated : Nov 3, 2019, 11:24 PM IST

بنگلہ دیش نے اس سے پہلے بھارت سے آٹھ میچ گنوائے تھے لیکن نویں مقابلہ میں اس نے شاندار کامیابی حاصل کی۔ بھارت نے یہاں ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں چھ وکٹ پر 148 رن کا ہدف دیا۔ بنگلہ دیش نے مشفق الرحیم کی شاندار اننگز سے 19.3 اوور میں تین وکٹ پر 154 رنز بنا کر میچ جیت لیا۔ بنگلہ دیش کے کپتان محموداللہ نے جیت کا چھکا لگایا۔ مشفق الرحیم میچ فاتح اننگز کے لئے پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔

شريس ایئر نے ساتویں اوور میں ہندوستان کی اننگز کا پہلا چھکا مارا۔ بھارت کے 50 رن آٹھویں اوور میں پورے ہوئے اور 10 اوور کے بعد بھارت کا اسکور دو وکٹ پر 69 رنز تھا۔ ائیر اچھا کھیل رہے تھے اور اپنا دوسرا چھکا بھی لگا چکے تھے لیکن امین الاسلام نے انہیں بھی پویلین بھیج دیا۔ ایئر نے 13 گیندوں پر 22 رن میں ایک چوکا اور دو چھکے لگائے۔ بھارت کا تیسرا وکٹ 70 کے اسکور پر گرا۔

سست آغاز کے بعد بائیں ہاتھ کے اوپنر شکھر دھون نے ہاتھ کھولتے ہوئے شاندار چھکا لگایا۔ شکھر بنگلہ دیش کے لئے خطرناک ثابت ہوتے کہ کپتان محمود اللہ کے شاندار تھرو پر رن آؤٹ ہو گئے۔ شکھر نے 42 گیندوں پر 41 رن میں تین چوکے اور ایک چھکا لگایا۔شکھر کا وکٹ 95 کے اسکور پر گرا۔

بھارت کیلئے اپنا پہلا میچ کھیلنے اترے ممبئی کے نوجوان آل راؤنڈر شوم دوبے کے لئے شروعات یادگار نہیں رہی اور وہ صرف ایک رن بنا کر عفیف حسین کو رٹرن کیچ تھما بیٹھے۔ حسین نے ہوا میں اچھلتے ہوئے ایک ہاتھ سے یہ کیچ لپکا۔ وکٹ کیپر رشبھ پنت نے 26 گیندوں میں تین چوکوں کی مددسے 27 رن بنائے۔انہیں شفیع الاسلام نے آؤٹ کیا۔

كرونال پانڈیا اور واشنگٹن سندر نے آخری اوورز میں طوفانی بلے بازی کی اور ہندوستان کو 148 تک پہنچایا۔ پانڈیا نے آٹھ گیندوں پر ناٹ آوٹ 15 رن میں ایک چوکا اور ایک چھکا لگایا جبکہ سندر نے محض پانچ گیندوں پر ناٹ آؤٹ 14 رن میں دو چھکے لگائے۔

بنگلہ دیش کی جانب سے شفیع الاسلام نے 36 رن پر دو وکٹ اور امين الاسلام نے 22 رن پر دو وکٹ لئے۔

Intro:Body:

erwer

Conclusion:
Last Updated : Nov 3, 2019, 11:24 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.