بی سی سی آئی نے اپنے سرکاری ٹوئٹر اكاؤنٹ پر رائنا کی اسپتال کی تصویر جاری کی ہے جس میں رینا بستر پر پاؤں میں بینڈیج کے ساتھ لیٹے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ اس کے ساتھ لکھا ہے ’’سریش رینا کے گھٹنے کی سرجری ہوئی ہے، گزشتہ چند ماہ سے ان کے گھٹنے میں تکلیف تھی۔ ان کی سرجری کامیاب رہی ہے لیکن انہیں مکمل طور ٹھیک ہونے میں کم از کم چار سے 6 ہفتے کا وقت لگ جائے گا۔ ہم ان کی جلد صحتیاب ہونے کی دعا کرتے ہیں‘‘۔
رائنا نے آخری بار قومی ٹیم کی جانب سے سال 2018 میں انگلینڈ کے خلاف سیریز میں حصہ لیا تھا۔ رائنا طویل عرصے سے بھارتی ٹیم میں اپنی جگہ یقینی نہیں کر پا رہے ہیں۔ وہ اب تک 18 ٹیسٹ، 226 ون ڈے اور 78 ٹوئنٹی 20 میچ کھیل چکے ہیں۔
رائنا چھوٹے فارمیٹ میں کافی کامیاب رہے ہیں اور انڈین پریمیئر لیگ کی مختلف ٹیموں کے لیے کھیل چکے ہیں۔ سال 2019 کے ایڈیشن میں انہوں نے چنئی سپر کنگ کے لئے 17 میچوں میں 383 رن بنائے تھے لیکن ان میں وہ تین نصف سنچریاں ہی بنا پائے۔