ETV Bharat / sports

سری لنکا کے ہاتھوں ویسٹ انڈیز کی شکست - ویسٹ انڈیز

عالمی کپ کے 39 ویں میچ میں سری لنکا نے ویسٹ انڈیز کو 23 رنز سے شکست دے دی، نکولس پورن کی سنچری رائیگاں۔

سری لنکا کے ہاتھوں ویسٹ انڈیز کی شکست
author img

By

Published : Jul 1, 2019, 11:48 PM IST

سری لنکا نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کو 339 رنز کا ہدف دیا تھا

سری لنکا کی جانب سے اوشکا فرنانڈو نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے عالمی کپ میں اپنی پہلی سنچری بنائی۔

ہدف کا تعاقب کرنے اتری ویسٹ انڈیز کی شروعات اچھی نہیں رہی اور 22 رنز پر اس کے وکٹ گر گئے تھے لیکن کرس گیل نے اننگ کو سنبھالا لیکن وہ بھی زیادہ دیر کریز پر نہیں ٹک سکے اور 35 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

نکولس پورن نے سنچری بنائی لیکن وہ ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار نہیں کر سکے

اس کے بعد وقفہ وقفہ سے ویسٹ انڈیز کے وکٹ گرتے رہے لیکن نکولس پورن نے ایک جانب سے محاذ سنبھالے رکھا اور اور اپنی سنچری مکمل کی، اس کے علاوہ آخری صف میں گیند باز فبیان ایلن نے اچھی بلے بازی کی اور 51 رنز بنائے۔ اس کے علاوہ کوئی بھی بلے باز قابل ذکر اسکور نہیں کر سکا۔

لستھ ملنگا نے 3 وکٹیں حاصل کیں
لستھ ملنگا نے 3 وکٹیں حاصل کیں

سری لنکا کی جانب سے لستھ ملنگا نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ کسون رجیتھا، جیفری ونڈرسے اور انجیلو میتھیوز کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئے۔

اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر گیند بازی کا فیصلہ کیا تھا لیکن اس کے گیند باز لنکائی بلے بازوں پر روک نہیں لگا سکے۔

سری لنکا کی جانب سے دمتھ کرونارتنے اور کوشل پریرا نے ٹیم کو بہتر شروعات دلائی اور پہلے وکٹ کے لیے 93 رنز کی پارٹنرشپ کی۔

کپتان کرونارتنے 32 رن بنا کر جیسن ہولڈر کی گیند پر آؤٹ ہوئے، اس کے بعد اوشکا فرنانڈو نے اننگ سنبھالی اور عالمی کپ میں اپنی پہلی سنچری مکمل کی انہوں نے 103 گیندوں میں 104 رنز بنائے۔

سری لنکا کے ہاتھوں ویسٹ انڈیز کی شکست
سری لنکا کے ہاتھوں ویسٹ انڈیز کی شکست

اس کے علاوہ کوشل پریر نے 64 رنز جبکہ مڈل آرڈر میں لاہیرو تھریمانے نے 33 گیندوں میں 45 رنز بنائے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے کپتان جیس ہولڈر سب سے کامیاب گیند باز رہے انہوں نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ شیلڈن کاٹریل اور اوشین تھامس کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.