پہلے ٹیسٹ کے تیسرے دن، ٹیم انڈیا کے شائقین توقع کر رہے تھے کہ جلد ہی جنوبی افریقہ کی ٹیم نمٹ جائگی۔لیکن ایسا نہیں ہوا۔
کھیل کے تیسرے دن کے اختتام تک مہمان ٹیم کے بلےباز ڈین ایلگر اور کوئٹن ڈیکاک نے بھارتی گیندبازوں کا ڈٹ کر سامنا کیا اور جنوبی افریقہ کی زبردست واپسی کرائی۔ تیسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک جنوبی افریقہ کی ٹیم نے 8 وکٹ کے نقصان پر 385 رن بنا لئے تھے۔
چوتھے دن کا کھیل شروع ہو چکا ہے اور محمد شامی نے صبح کی شروعات گھاتک بولنگ سے کی۔ 132 ویں اوور کی دوسری گیند پر، اشون نے ربادا کو ایل بی ڈبلیو کیا اور جنوبی افریقہ کی ٹیم کی پہلی اننگز کو 431 رنز تک محدود کردیا۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستان نے پہلی اننگز کی بنیاد پر 71 رنز بنائے ہیں۔ اشون نے 145 رنز دے کر سات وکٹیں حاصل کیں۔