ETV Bharat / sports

سمیع کی تین مہینے بعد آؤٹ ڈور ٹریننگ میں واپسی

author img

By

Published : Jul 3, 2020, 11:00 PM IST

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کےسرکردہ تیز گیند باز محمد سمیع قریب تین مہینے کے وقفے کے بعد آؤٹ ڈور ٹریننگ میں واپس آگئے۔دائیں بازو کے تیز گیند باز محمد سمیع ہندوستانی پیس اٹیک میں جسپریت بمراہ اور ایشانت شرما کے ساتھ شامل ہیں اور ہندستان کے اس پیس اٹیک کو دنیا کے بہترین پیس اٹیک میں شمار کیا جاتا ہے۔

سمیع کی تین مہینے بعد آؤٹ ڈور ٹریننگ میں واپسی
سمیع کی تین مہینے بعد آؤٹ ڈور ٹریننگ میں واپسی

ہندستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی کا اصل ہتھیار سمجھے جانے والے محمد سمیع نے اپنے آبائی شہر اتر پردیش میں ٹوئٹر پر اپنی بولنگ کا ایک مختصر ویڈیو کلپ شیئر کیا ہے ۔ سمیع نے ویڈیو کا کیپشن تحریر کیا، "تمام بھائیوں کےساتھ اپنے فارم ہاؤس میں کوالٹی پریکٹس سیشن کے دوران ۔"

نیوزی لینڈ میں میزبان ٹیم کے خؒاف کھیلی گئی دو میچوں کی ٹیسٹ سریز میں آخری مرتبہ کھیلنے والے محمد سمیع اپنی ان کمنگ اور اوے گوئنگ ڈلیوریز بہترین پریکٹس کرتے ہوئے دکھائی دئے ۔

یہ بھی پڑھیں:

سال2011 ورلڈ کپ فائنل فکس ہونے کا کوئی ثبوت نہیں، جانچ مکمل

محمد سمیع کو ہندوستان کے کپتان وراٹ کوہلی کا ریڈ بال کرکٹ میں ایک اہم ہتھیار سمجھا جاتا ہے ۔ انجری کے خاتمے کے بعد ایک فٹ نیس میں کامل ، چاق و چوبند اور کفایتی گیند بازی کرنے والے محمد سمیع نے 2018 کے آخر میں زبردست واپسی کی اور اس کے بعد کبھی پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔ انہوں نے 2018-19 میں آسٹریلیا میں ہندوستان کی پہلی ٹیسٹ سیریز جیت میں بھی اہم کردار ادا کیا۔

اس کے بعد وہ ورلڈ کپ 2019 میں ہیٹ ٹرک لینے میں کامیاب رہے تھے ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.