شکیب الحسن عالمی کپ میں بہترین فارم میں کھیل رہے ہیں اور اس ٹورنامنٹ میں انہوں نے کئی ریکارڈز اپنے نام کئے ہیں، جبکہ آج افغانستان کے خلاف 51 رنز کی اننگ کے ساتھ ہی انہوں نے مزید ایک ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔
شکیب نے عالمی کپ میں اب تک دو سنچری اور تین نصف سنچری کے ساتھ 95.20 کے اوسط سے 476 رنز بنا چکے ہیں۔
آج کے میچ میں انہوں نے نصف سنچری کے ساتھ ہی عالمی کپ میں ایک ہزار رنز بنانے والے اپنے ملک کے پہلے جبکہ دنیا کے 19 ویں بلے باز بن گئے ہیں۔
اس کے علاوہ عالمی کپ میں ایک ہزار رنز اور 25 وکٹ لینے والے وہ دنیا کے دوسرے کرکٹر بن گئے ہیں جبکہ سری لنکا کے سابق کرکٹر سنتھ جئے سوریہ اس فہرست میں پہلے نمبر پر ہیں جنہوں نے 1165 رنز اور 27 وکٹیں حاصل کی ہیں۔
اسی کے ساتھ شکیب الحسن اور مشفق الرحیم کی جوڑی بنگلہ دیش کی جانب سے کھیلتے ہوئے تین ہزار رنز کی پارٹنرشپ کرنے والی پہلی جوڑی بن گئی ہے۔
واضح رہے کہ شکیب الحسن رواں عالمی کپ میں اب تک دو سنچری بنا چکے ہیں۔