ETV Bharat / sports

شاہد آفریدی، عمران خان کی تائید میں

author img

By

Published : Aug 28, 2019, 6:22 PM IST

Updated : Sep 28, 2019, 3:23 PM IST

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کشمیر کے حوالے سے پاکستانی حکومت کے مؤقف کی تائید کرتے ہوئے عمران خان کے مجوزہ پروگرام میں شامل ہونے کا اعلان کیا ہے۔

شاہد آفریدی، عمران خان کی تائید میں

شاہد آفریدی ماضی میں بھی کشمیر پر بیانات دیکر بھارت کے میڈیا اور سابق کرکٹروں کی تنقید کا نشانہ بنے ہیں۔

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے آئندہ جمعہ کو اظہار یکجہتی کے لیے ’کشمیر آوور ‘کا اعلان کیا ہےجس کے بعد شاہد آفریدی نے ایک ٹویٹ کے ذریعے اس میں شرکت کی بات کی ہے۔

شاہد آفریدی، عمران خان کی تائید میں
شاہد آفریدی، عمران خان کی تائید میں

شاہد آفریدی نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ' پاکستانی وزیراعظم کے کشمیر آور کے لئے جمعے کو دن 12 بجے مزارِ قائد جاؤں گا۔کراچی کے لوگ بھی میرے ساتھ کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے شرکت کریں۔'

آفریدی نے یہ بھی اعلان کیا کہ وہ 6 ستمبر کو لائن آف کنٹرول پر گولہ باری کے نتیجے میں مارے گئے ایک شخص کے گھر بھی جائیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز انگلستان کے عالمی شہرت یافتہ پاکستانی نژاد باکسر عامر خان نے بھی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ایل او سی کا دورہ کیا تھا۔

کشمیر میں نامساعد حالات پیدا ہونے کے بعد بھارت اور پاکستان کی سرکردہ شخصیات نے اپنے اپنے ممالک کی حکومتوں کے مؤقف کی تائید میں بیانات کا ایک لامتناہی سلسلہ شروع کیا ہے۔ بعض اوقات یہ شخصیات ان بیانات کے نتیجے میں ایک دوسرے کے ساتھ الجھ بھی رہے ہیں۔ عمومی طور یہ بیانات ٹوئٹر پر ہی جاری کئے جاتے ہیں۔

Intro:Body:

Shahid Afridi to visit LoC amid India-Pakistan tension

Conclusion:
Last Updated : Sep 28, 2019, 3:23 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.