ETV Bharat / sports

بھارتی ٹیم کے کوچ کا انتخاب 15 اگست کے بعد

بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ کی ایڈوائزی کمیٹی کے مطابق ٹیم کے ہیڈ کوچ کے لیے انٹرویو یوم آزادی کے بعد ہوگا۔

author img

By

Published : Aug 11, 2019, 12:08 AM IST

بھارتی ٹیم کے کوچ کا انتخاب 15 اگست کے بعد

بھارتی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچ کی تلاش کافی تیزی سے جاری ہے اور جس کے لیےمتعدد درخواستیں بی سی سی آئی کو موصول ہوئی ہیں اور اس کے لیے 15 اگست کے بعد انٹرویو لیا جائے گا، واضح رہے کہ اس قبل 13 اور 14 اگست کو انٹرویو ہونے والا تھا لیکن کچھ کاروائیوں کے مکمل ہونے میں تاخیر کے سبب اسے موخر کر دیا گیا ہے۔

بھارتی کرکٹ ٹیم
بھارتی کرکٹ ٹیم

تفصیلات کے مطابق اس انٹرویو کے لیے محض ایک ہی دن کا وقت مقرر کیا گیا ہے کیوں کہ انٹرویو کے لیے 6 امیدواروں کو ہی منتخب کیا گیا ہے۔

بی سی سی آئی کے مطابق کوچ کے انٹرویو کے معاملے میں کچھ کاغذی کاروائی باقی ہے اور سی اے سی جب تمام کاروائیاں مکمل کرے گی تب ہی انٹرویو کا عمل شروع ہوگا۔

بی سی سی آئی کے ایک افسر نے کہا کہ کوچ کے انتخابی عمل میں کپتان وراٹ کوہلی کی رائے کو شامل نہیں کیا جائے گا اور تمام تر معاملات کرکٹ ایڈوائزری کمیٹی کے سپرد ہے وہ جسے چاہیں ٹیم کا کوچ منتخب کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ ٹیم کے نئے کوچ کے لیے موجودہ کوچ روی شاستری کو مضبوط دعویدار مانا جا رہا ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.