ETV Bharat / sports

کون بنے گا ٹیم انڈیا کا بیٹنگ کوچ - ٹیم انڈیا

ٹیم انڈیا کے بلے بازی کوچ کے لیے موجودہ کوچ سنجے بانگڑ کا مقابلہ انگلینڈ کے سابق بلے باز مارک رام پرکاش اور ہم وطن وکرم راٹھور سے ہے۔

کون بنے گا ٹیم انڈیاکے بیٹنگ کوچ
author img

By

Published : Aug 22, 2019, 11:42 PM IST

Updated : Sep 27, 2019, 10:42 PM IST

بھارتی کرکٹر کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کی سینیئر سلیکٹنگ کمیٹی نے جمعرات کو بی سی سی آئی ہیڈکوارٹر میں میٹنگ کی اورٹیم انڈیا کے سپورٹ اسٹاف کے لیے امیدواروں کا انٹرویو کیا۔

پانچ رکنی کمیٹی کے صدر ایم ایس کے پرساد، شرندیپ سنگھ، گگن کھوڑا اور جتن پرانج پےموجود تھے جبکہ دیوانگ گاندھی ویڈیو کانفرنسنگ کی وساطت سے اس میٹنگ میں شامل ہوئے۔

ٹیم انڈیا کے بلے بازی کوچ کے لیے 14، گیندبازی کوچ کے لیے 12 اور فلڈنگ کوچ کےلیے 9 امیدواروں کا انٹرویو کیا گیا۔ کمیٹی نے اس کے علاوہ فزیو تھیریپسٹ کے لیے 16، اسٹرینتھ اینڈ کندیشنگ کوچ کے لیے 12 اور اڈمنسٹریٹیو مینیجر کے لیے 24 امیدواروں کا انٹریو کیا۔

انٹرویو کا عمل چار دنوں تک جاری رہا جو جمعرات کی شام ختم ہو گیا۔

سلیکٹنگ کمیٹی نے ہر عہدے کے لیے تین تین امیدواروں کو ترجیح کی بنیاد پر شارٹ لسٹ کیا ہے۔ بلے بازی کوچ کے لیے وکرم راٹھور، سنجےبانگڑ اور رام پرکاش، گیندبازی کوچ کے لیے موجودہ کوچ بھرت ارون، پارس مہامبرےاور ہندوستان کے سابق گیندباز وینکٹیش پرسادا ور فیلڈننگ کوچ کے لیے موجودہ کوچ آر شری دھر، ابھے شرما اور ٹی دلیپ کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔

فزیو تھیریپسٹ کے لیے نیتن پٹیل، اینڈریو لیپس ،ویبَھو ڈاگااور ایڈمنسٹریٹو مینیجر کے لیے گریش ڈونگرے، وینکٹیش راج گوپالن اور آنند یالوِگی کا نام شارٹ لسٹ ہوا ہے۔ کمیٹی نے اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ کے لیے لیوک وُڈ ہاؤس، گرانٹ لُڈین، رجنی کانت شیوا گنَنَم، نِک ویب اور آنند داتے کو دوسرے راؤنڈ کے انٹرویو کے لیے این سی اے بلایا ہے تاکہ ان کی پریکٹیکل اسکل دیکھی جاسکے۔

کمیٹی نے بی سی سی آئی کے سی ای او سے درخواست کی ہے کہ وہ تقرری کے لیے ضرور ی اقدام کریں۔ قبل ازیں کپِل دیو کی قیادت والی تین رکنی سلیکٹنگ کمیٹی نے گذشتہ جمعہ کو روی شاستری کو ہندوستانی ٹیم کا چیف کوچ بنائے رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔ شاستری کی مدت کار دو برس کے لیے بڑھادی گئی ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Sep 27, 2019, 10:42 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.