ETV Bharat / sports

سیریزجیتنے کے ارادے سے اترے گی ٹیم انڈیا

آج بھارت اور آسٹریلیا کے مابین ٹی 20 سیریز کا دوسرا میچ سڈنی میں کھیلا جائے گا۔

بھارت اور آسٹریلیا کے مابین ٹی 20 سیریز کا آج دوسرا میچ سڈنی میں

author img

By

Published : Dec 6, 2020, 9:37 AM IST

آج بھارت اور آسٹریلیا کے مابین ٹی 20 سیریز کا دوسرا میچ آج سڈنی میں کھیلا جائے گا۔ تین میچوں کی ون ڈے سیریز میں 1-2 سے ہار جھیلنے والی وراٹ کوہلی کی کپتانی والی بھارتی ٹیم نے ٹی-20 میں شاندار آغاز کیا اور کینبرا میں پہلا ٹی-20 میچ میں جیت درج کی۔

واضح رہے کہ بھارت کو موجودہ آسٹریلیائی دورے میں سڈنی میں کھیلے گئے پہلے دو ون ڈے میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

بھارت 19-2018 کے دورے میں سڈنی میں کھیلا گیا ون ڈے میچ گنوایا تھا لیکن کینبرا کے مانوکا اوول گراؤنڈ میں وراٹ کوہلی کی ٹیم نے میزبان آسٹریلیا کو لگاتار دو میچوں میں شکست کا مزہ چکھایا ہے۔

وہیں بھارت نے ون ڈے سیریز کا تیسرا میچ کینبرا میں 13 رنز سے جیتا اور سیریز میں اپنی عزت بچائی۔ بھارت پہلا ٹی 20 میچ 11 رنز سے جیتا تھا۔

بھارتی ٹیم نے 161 رنز بنانے کے بعد آسٹریلیا کو 150 پر روک دیا تھا۔ بھارتی ٹیم اب ٹی 20 سیریز کے بقیہ دو میچ کھیلنے کے لیے سڈنی واپس چلی گئی ہے۔ جہاں اس کا ریکارڈ زیادہ متاثر کن نہیں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.