ETV Bharat / sports

سرفراز احمد کپتان برقرار

عالمی کپ میں مایوس کن کارکردگی کے باوجود سرفراز احمد کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا کپتان برقرار رکھا گیا ہے جبکہ بابر اعظم کو نائب کپتان بنایا گیا ہے۔

سرفراز احمد
author img

By

Published : Sep 13, 2019, 10:45 PM IST

Updated : Sep 30, 2019, 12:43 PM IST

انگلینڈ میں منعقد ہونے والے یک روزہ عالمی کپ میں خراب کارکردگی کی وجہ سے تنقید کا شکار بننے والے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو ٹیم کی قیادت سے دستبردار کئے جانے کی باتیں گشت کر رہی تھیں لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ نے ان کے عہدے کو بحال رکھا ہے۔

سرفراز احمد سری لنکا کے خلاف رواں ماہ کراچی اور لاہور میں 3 یک روزہ اور 3 ٹی - 20 میچوں کے لیے پاکستان ٹیم کی قیادت کریں گے۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم انگلینڈ میں ہونے والے عالمی کپ میں سیمی فائنل میں داخلہ حاصل نہیں کر سکی تھی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سرفراز کو سیریز در سیریز کارکردگی کی بنیاد پر کپتان مقرر کر رہا تھا اور اس بات کی قیاس آرائی کی جا رہی تھی کہ عالمی کپ کے سیمی فائنل میں نہ پہنچنے کے بعد انہیں کپتان کے عہدے سے ہٹا یا جا سکتا ہے۔

پی سی بی نے عالمی کپ کے بعد ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کو عہدے سے برطرف کر دیا تھا لیکن 32 سالہ وکٹ کیپر بلے باز سرفراز کو کپتان کے عہدے پر برقرار رکھا ہے۔

سرفراز احمد نے اپنی گزشتہ 29 اننگز میں 32 کے اوسط سے 621 رنز بنائے ہیں۔

اس کے علاوہ پی سی بی نے 24 سالہ بابر اعظم کو دونوں فارمیٹ میں ٹیم کا نائب کپتان بنایا ہے، پی سی بی نے حال ہی میں مصباح الحق کو ٹیم کا نیا کوچ بنایا تھا۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Sep 30, 2019, 12:43 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.