ETV Bharat / sports

'بی سی سی آئی نے دھونی کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا'

author img

By

Published : Aug 23, 2020, 9:15 PM IST

پاکستان کے سابق اسپنر ثقلین مشتاق نے کہا کہ بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا۔

Saqlain Mushtaq
Saqlain Mushtaq

ثقلین مشتاق نے کہا کہ دھونی نے الوداعی میچ کے بغیر انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لیا جبکہ ان کے تمام پرستار چاہتے ہیں کہ وہ دھونی کو ایک آخری مرتبہ قومی ٹیم کی جرسی میں کھیلتا دیکھیں۔

واضح رہے کہ دھونی نے یوم آزادی کے موقع پر انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔ آخری بار وہ آئی سی سی ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کے خلاف سیمی فائنل میں میدان پر اترے تھے۔

ثقلین مشتاق نے اپنے یوٹیوب چینل میں کہا کہ 'مجھے لگتا ہے کہ جو لوگ دھونی سے محبت کرتے ہیں ان کی شکایت ہوگی۔ اچھا ہوتا اگر دھونی آخری بار نیلی جرسی پہنے اور ہاتھ میں بلا(بیٹ) لے کر احترام کے ساتھ وداعی لیتے۔

انہوں نے کہا کہ 'میں ہمیشہ مثبت باتیں کرتا ہوں اور کوشش کرتا ہوں کہ کسی بھی طرح سے منفی رویہ پھیل نہ سکے لیکن میرا یہ ماننا ہےکہ مجھے یہ کہنا چاہئے۔ بی سی سی آئی کے لیے یہ نقصان ہے کہ انہوں نے دھونی جیسے بڑے کھلاڑی کے ساتھ مناسب سلوک نہیں کیا۔

پاکستان کے سابق اسپنر نے کہا کہ انہیں(دھونی) اس طرح ریٹائر نہیں ہونا چاہیے۔ میں اعتماد کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ دھونی کے لاکھوں شائقین اور کرکٹ سے محبت کرنے والے بھی اس بات پر متفق ہوں گے کہ بی سی سی آئی نے دھونی کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا۔

مشتاق نے مزید کہا کہ 'میں اس کے لیے بی سی سی آئی سے معافی مانگتا ہوں لیکن مجھے اس سے تکلیف بھی ہوتی ہے۔ دھونی جیسے بڑے کھلاڑی کے لئے اس طرح سے ریٹائر ہونا ٹھیک نہیں ہے۔ میرے خیال میں تمام کرکٹرز کا ایک حیرت انگیز الوداعی خواب ہے اور مجھے یقین ہے کہ یہ خواب دھونی کا بھی ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.