بھارت رتن اور قومی کرکٹ ٹیم کے عظیم کرکٹر سچن تندولکر اورویسٹ انڈیز کے عظیم فاسٹ بالر کورٹنی والش آسٹریلیا ئی جنگل میں لگی آگ سے متاثر افراد کے لیے چیرایٹی میچ کے لیے رکنی پونٹنگ اور شین وارن کی ٹیموں کی کوچنگ کریں گے۔
ذرائع کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا نے آگ سے متاثر ہ علاقوں کے افراد کے لیے رکی پونٹنگ اور شین وارن کے درمیان نمائشی میچ کا اہتمام کیا ہے۔ اس میچ سے حاصل ہونےو الی رقم کو متاثرہ افراد کے فرمیان تقسیم کی جائے گی۔
کرکٹ آسٹریلیا نے اس میچ کا بش فائر کرکٹ بیش کانام دیا ہے۔ اس کے لیے دنیائے کرکٹ کے کئی عظیم کرکٹروں کو اس کے لیے مدعو کیا گیا ہے۔
رکی پونٹنگ الیون اور شین وارن الیون کے درمیان ہونےوالا بس فائر کرکٹ بیش کا میچ آئندہ آٹھ فروری کو کھیلا جائے گا۔
بھارت رتن اور قومی کرکٹ ٹیم کے عظیم کرکٹر سچن تندولکر اورویسٹ انڈیز کے عظیم فاسٹ بالر کورٹنی والش آسٹریلیا ئی جنگل میں لگی آگ سے متاثر افراد کے لیے چیرایٹی میچ کے لیے رکنی پونٹنگ اور شین وارن کی ٹیموں کی کوچنگ کریں گے۔
اس کے علاوہ آسٹریلیا کے کئی عظیم کرکٹر جسٹن لنگر،ایڈم گلکرسٹ،بریٹ لی،شین واٹسنم،الیکس بلیک ویل اور مائیکل کلارک جیسے کھلاڑی شامل ہوں گے۔
کرکٹ آسٹریلیا کے سی ای او کیون ربررٹس کاکہنا ہے کہ کرکٹ کی دنیا کے دوعظیم کرکٹر سچن تندولکر اور کورٹنی والش کی آسٹریلیا میں دوبارہ کھیلنا ہمارے لیے اعزازکی بات ہوگی۔
اس کے علاوہ شین وارن،کرس لن،گلین میکسویل ،ٹینس اسٹار سرینا ویلمس اور نیک کرگیس نے بش فائر سے متاثر افراد کے لیے فنڈ اکھٹا کرنے کااعلان کیا تھا۔
واضح رہے کہ آسٹریلیا میں بش فائر کے سبب 29 لوگوں کی موت ہوچکی ہے اور دوہزار سے زائد افراد بے گھر ہوگیے ہیں۔ متاثر افراد کو محفوظ مقامات پر رکھے گیے ہیں