ETV Bharat / sports

رسل ڈومنگو بنگلہ دیش کے چیف کوچ مقرر - بنگلہ دیش

جنوبی افریقہ کے سابق کوچ رسل ڈومنگو بنگلہ دیش کے چیف کوچ بنائے گئے ہیں۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ہفتہ کو یہ اعلان کیا ۔

رسل ڈومنگو بنگلہ دیش کے چیف کوچ مقرر
author img

By

Published : Aug 17, 2019, 7:02 PM IST

Updated : Sep 27, 2019, 7:52 AM IST

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے ٹیم کے چیف کوچ کی حیثیت سے ڈومنگو کا نام قرار دیا۔ ڈومنگو کا معاہدہ دو سال تک کے لئے ہے اور وہ بنگلہ دیش کی ٹیم کے ساتھ 21 اگست سے جڑیں گے۔

ڈومنگو کے علاوہ اس دوڑ میں مائیک هیسن اور مکی آرتھر بھی شامل تھے۔ پاکستان نے آرتھر کا معاہدہ آگے نہیں بڑھایا تھا۔ ڈومنگو بنگلہ دیش کے سری لنکا کے دورے کے لئے ٹیم کے عبوری کوچ بنائے گئے خالد محمود کی جگہ لیں گے۔

بی سی بی کے صدر نجم الحسن نے کہاکہ ہم نے ٹیم کے کوچ کے لئے ڈومنگو کا نام منتخب کیا ہے۔ ان کے علاوہ کئی اور لوگ بھی اس دوڑ میں شامل تھے لیکن ہمیں اس عہدے کے لئے ایک ایسے شخص کی ضرورت تھی جو ٹیم کے لئے دستیاب رہے اور ان کے پاس تجربہ بھی ہو۔

ہمیں کوچ کی حیثیت سے ایسے شخص کی تلاش تھی جو ٹیم کے ساتھ طویل عرصے تک رہ سکے اور ڈومنگو بھی ٹیم کا ساتھ چھوڑنے کے خواہش مند نہیں ہیں۔

بی سی بی نے اگرچہ بیٹنگ کوچ نیل میکنزی کے معاہدے میں توسیع کی ہے۔ اس کے ساتھ ہی بی سی بی نے جنوبی افریقہ کے سابق فاسٹ بالر چارل لینگولٹ کو ٹیم کا بولنگ کوچ مقرر کیا ہے جبکہ نیوزی لینڈ کے سابق ا سپن بالر ڈینیل ویٹوری بنگلہ دیش کے اسپن کوچ بنائے گئے ہیں۔

ڈومنگو اس سے پہلے جنوبی افریقہ انڈر -19 ٹیم کے کوچ تھے اور سال 2011 میں انہیں جنوبی افریقہ کے اسسٹنٹ کوچ مقرر کیا گیا تھا۔ انہیں 2012 میں ٹیم کے ٹوئنٹی -20 فارمیٹ کا کوچ مقرر کیا گیا تھا۔

ڈومنگو کی قیادت میں ہی جنوبی افریقہ کی ٹیم 2014 کے ٹوئنٹی -20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل تک پہنچی تھی۔ڈومنگو نے کہاکہ بنگلہ دیش ٹیم کا چیف کوچ مقرر ہونا میرے لئے اعزاز کی بات ہے۔

میں نے اس ٹیم کو ترقی کرتے دیکھا ہے اور میں نے اس ٹیم کے ساتھ شامل ہونے پر انتہائی خوش ہوں۔ بنگلہ دیش نے انگلینڈ میں گزشتہ ماہ ختم ہونے والے آئی سی سی ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا اور کئی الٹ پھیر بھی کئے تھے۔

Last Updated : Sep 27, 2019, 7:52 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.