راس ٹیلر اس سال اسٹیفن فلیمنگ کو پیچھے چھوڑ کر ٹیسٹ کرکٹ میں نیوزی لینڈ کے لئے سب سے زیادہ رن بنانے والے بلے باز بنے تھے۔ ٹیلر ون ڈے میں بھی نیوزی لینڈ کے سب سے زیادہ رن بنانے والے کھلاڑی ہیں
جبکہ وہ نیوزی لینڈ کے پہلے ایسے کھلاڑی ہیں جنہوں نے 100 بین الاقوامی ٹی -20 مقابلے کھیلے ہیں۔ انہوں نے اس سیزن میں ٹیسٹ میں 511، ون ڈے میں 548 اور ٹی -20 میں 330 رنز بنائے۔
ٹیلر کو اس سے پہلے ٹی -20 پلیئر آف دی ایئر کا خطاب دیا گیا تھا۔ انہوں نے سری لنکا، انگلینڈ اور ہندستان کے خلاف گزشتہ تینوں سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ٹیلر نے 130 کے اسٹرائک ریٹ سے 330 رن بنائے تھے۔
ٹم ساؤتھی کو ٹیسٹ میں بہترین کارکردگی کی بدولت ٹیسٹ پلیئر آف دی ایئر دیا گیا۔ اس سیزن کا ان کا دوسرا انعام ہے۔اس سے پہلے انہیں فرسٹ کلاس کرکٹ میں شاندار بولنگ کے لئے بھی انعام دیا گیا تھا۔
ساؤدی نے سیزن میں 40 ٹیسٹ وکٹ لئے جس میں ہندستان کے خلاف دو میچوں میں حاصل کئے گئے 14 وکٹ بھی شامل ہیں۔ان کی اس کارکردگی سے نیوزی لینڈ نے ہندستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز 2-0 سے جیتی تھی۔
کاٹن کو نیوزی لینڈ کا امپائر آف دی ایئر منتخب کیا گیا۔اس سے پہلے جمعرات کو نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن اور خاتون ٹیم کی کھلاڑی سوزی بیٹس کو ون ڈے پلیئر آف دی ایئر منتخب کیا گیا تھا جبکہ خاتون ٹیم کی کپتان سوفی ڈیوائن کو خاتون ٹی -20 پلیئر آف دی ایئر منتخب کیا گیا تھا۔