ETV Bharat / sports

روہت مشق کے دوران زخمی - مشق

بھارت کے اسٹار سلامی بلے باز روہت شرما مشق کے دوران زخمی ہوگیے۔ ان کے زخمی ہونے کے سبب بھارتی ٹیم کو بنگلہ دیش کے خلاف سیریز سے قبل زبردست دھچکا لگاہے

روہت مشق کے دوران زخمی
author img

By

Published : Nov 1, 2019, 11:57 PM IST

بھارت کے لئے بنگلہ دیش کے خلاف اتوار کو یہاں ہونے والے پہلے ٹی -20 میچ سے پہلے دھچکا دینے والی خبر ہے کہ کپتان روہت شرما جمعہ کو مشق کے دوران زخمی ہو گئے۔

اس سیریز میں وراٹ کوہلی کو آرام دیے جانے کے بعد کپتانی سنبھال رہے اوپنر روہت کو ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں پریکٹس کے دوران بائیں ران پر گیند لگی، جس کی وجہ سے انہیں میدان سے باہر جانا پڑا۔

روہت نیٹ پریکٹس کر رہے تھے کہ اس دوران تھرو ڈاؤن ایکسپرٹ نوان سیناورتنے کی پھینکی گئی گیند کو وہ چوک گئے اور گیند ان کی بائیں ران پر لگی۔ روہت نے فوری طور پر دستانے نکالے اور درد سے کراہتے ہوئے میدان سے باہر نکل گئے۔ٹیم کے بیٹنگ کوچ وکرم راٹھور اور نوان نے انہیں سنبھالا۔روہت میدان سے باہر جانے کے فورا بعد اپنی چوٹ کی برف سے سکائی کرتے ہوئے دکھائی دیے۔

ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے روہت کی چوٹ کی سنگینی کے بارے میں کوئی جانکاری نہیں دی گئی ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.