ETV Bharat / sports

سچن اور مرلی کا ہوگا مقابلہ - سچن تندولکر اور سری لنکا کے آئیکن بولر متھیا

بھارت کے آئیکن بلے باز سچن تندولکر اور سری لنکا کے آئیکن بولر متھیا مرلی دھرن کے درمیان ہولی کے دن منگل کو روڈ سیفٹی ورلڈ سیریز میں مقابلہ ہوگا جب دونوں ٹیمیں یہاں ڈی وائی پاٹل اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی۔

ہولی کے دن سچن اور مرلی کا ہوگا مقابلہ
ہولی کے دن سچن اور مرلی کا ہوگا مقابلہ
author img

By

Published : Mar 10, 2020, 1:15 PM IST

انڈیا ليجنڈس اور سری لنکا ليجنڈس کے درمیان مقابلے میں دونوں ٹیموں سے کہیں زیادہ مقابلہ دو افسانوی کھلاڑیوں سچن اور مرلی دھرن کے درمیان دیکھنے کو ملے گا۔ اپنے بین الاقوامی کیریئر میں 34،177 رنز بنانے والے عظیم بلے باز تندولکر ایک بار پھر 1347 بین الاقوامی وکٹ لینے والے مرلی دھرن کی گیندوں کا ہولی کے دن سامنا کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔

دونوں جب ایک بار پھر میدان پر اتریں گے تو ان کے لئے عمر کوئی معنی نہیں رکھے گی اور دونوں چمپئن کے درمیان ٹھیک اسی طرح کا مقابلہ دیکھنے کو ملے گا، جیسا بین الاقوامی کرکٹ کے دنوں میں ان کے درمیان دیکھنے کو ملتا تھا۔ تندولکر کی انڈیا ليجنڈس اپنے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز کو سات وکٹوں سے شکست دے چکی ہے جبکہ سری لنکا بھی اپنے پہلے میچ میں آسٹریلیا کو سات رنز سے شکست دے چکی ہے۔ اب دونوں ہی ٹیمیں اپنے اسی فارم کو یہاں بھی برقرار رکھنا چاہیں گی۔ ذاتی کارکردگی کی بات کریں تو مرلی کے مقابلے تندولکر بہتر فارم میں ہیں۔

تندولکر نے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 29 گیندوں پر سات چوکوں کی مدد سے 36 رنز کی اننگز کھیلی تھی اور ویریندر سہواگ کے ساتھ پہلے وکٹ کے لئے 83 رنز کی شراکت بھی کی تھی۔ وہیں، مرلی نے پہلے میچ میں آسٹریلیا کے خلاف تین اوورز میں 26 رن دے ڈالے تھے جبکہ انہیں کوئی وکٹ بھی نہیں ملا تھا۔

جہاں تک ٹیموں کا سوال ہے تو ان میں سے کوئی بھی ٹیم اپنے آخری الیون میں چھیڑ چھاڑ نہیں کرنا چاہے گي۔ ساتھ ہی اس بات کا بھی امکان ہے کہ دونوں ہی ٹیمیں اپنی اسی ٹیم کے ساتھ میدان پر اتریں گی، جس ٹیم کے ساتھ اس نے اپنے پہلے مقابلے جیتے تھے۔

مجموعی طور پر دیکھا جائے تو اس کا مقابلہ ہندستان کی بلے بازی اور سری لنکا کی بولنگ کے درمیان ہونے والا ہے۔تندولکر کی قیادت والی انڈیا ليجنڈس میں خود تندولکر، سہواگ، یوراج سنگھ، محمد کیف اور آل راؤنڈر عرفان پٹھان شامل ہیں۔ انڈیا کا بولنگ میں ظہیر خان اور پرگیان اوجھا پر انحصار رہے گا۔

سری لنکا بولنگ کے لحاظ سے کافی مضبوط ہے۔ ٹیم میں مرلی دھرن کے علاوہ چمنڈا واس، رنگنا ہرات، سوئنگ آل راؤنڈر پرویز معروف اور تلک رتنے دلشان بھی موجود ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.