ایرانی اسٹرائیکر مہدی تریمی نے 2020-21 کے یوروپا لیگ کے پلے آف راؤنڈ میں اپنی ٹیم ریو ایوو کی جگہ بنانے میں مدد کی ہے۔
روزنامہ تہران ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق 'ہفتہ کے روز تریمی کے دو شاندار گول کی بدولت ایوو نے بوواسٹا کے خلاف بہترین کامیابی حاصل کرتے ہوئے یوروپا لیگ کے لئے حتمی کوالیفائنگ جگہ کے لئے پریمیرا لیگا کی سرفہرست پانچ ٹیموں میں شامل کرالیا'۔
تریمی نے سیزن کے آغاز میں ریو اویو کے ساتھ دو سال کے معاہدے پر دستخط کئے تھے اور اس وقت سے انہوں نے 2019/2020 کے سیزن میں پریمیرا لیگا ٹیم کیلئے 18 گول اسکور کیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
پاکستانی اسپورٹس پریزینٹرزینب عباس سے خصوصی بات چیت
آسام - بہار میں سیلاب کی صورتحال سنگین
ایشوریہ، ان کی بیٹی ارادھیا دونوں کی کورونا رپرٹ منفی
28 سالہ فارورڈ تریمی کے بیان کے حوالے سے کہا گیا ہے 'میں یوروپا لیگ پلے آف راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرنے پر بہت خوش ہوں اور میں اس کامیابی کو اپنی ٹیم کے تمام شائقین کے لئے وقف کرتا ہوں'۔