ETV Bharat / sports

میں کبھی بھی آر سی بی نہیں چھوڑوں گا: وراٹ کوہلی - ipl latest news

آئی پی ایل میں آر سی بی ٹیم کی کپتانی کرنے والے وراٹ کوہلی نے کہا ہے کہ 'جب تک وہ آئی پی ایل کھیلیں گے تب تک وہ آر سی بی کے ساتھ رہیں گے۔

میں کبھی بھی آر سی بی نہیں چھوڑوں گا: وراٹ کوہلی

author img

By

Published : Sep 5, 2020, 2:26 PM IST

دنیا کی سب سے دلچسپ کرکٹ لیگ انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) میں بہت سے کھلاڑیوں نے کھیلا لیکن اس میں سے صرف وراٹ کوہلی واحد کھلاڑی ہیں جو برسوں سے صرف ایک ٹیم کے لیے کھیلتے آرہے ہیں۔ دائے ہاتھ کے شاندار بلے باز کوہلی سال 2008 میں بنگلور کی ٹیم سے جڑے اور وہ اس ٹیم کے کپتان بھی بنے۔ اب وہ آئی پی ایل کے 13 ویں سیزن کی بھی کپتانی کرنے جارہے ہیں۔

آئی پی ایل میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بھی وراٹ کوہلی ہیں۔ وہ سال 2013 سے ہی آر سی بی کی کمان سنبھال رہے ہیں۔ سال 2016 میں ان کی کپتانی میں ٹیم فتح کے بہت قریب پہنچ گئی تھی۔

جب وراٹ کوہلی سے پوچھا گیا کہ کیا وہ کبھی آر سی بی ٹیم کو چھوڑیں گے تو انہوں نے کہا کہ 'میں اس ٹیم کو کبھی بھی نہیں چھوڑوں گا۔ یہ سفر 12 سالوں سے بہت ہی شاندار رہا ہے۔ ہمیں شائقین کے لیے خطاب جیتنا ہے۔ ہم تین بار ہم خطاب کے قریب پہنچے لیکن اسے حاصل نہیں کرسکے ہیں۔

وراٹ نے مزید کہا 'جس طرح سے میرا 12 سال سے اس ٹیم نے خیا رکھا ہے، مجھے جو پیار اور احترام ملا ہے، میں اسے چھوڑنے کے بارے میں نہیں سوچ سکتا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.