شبہاز احمد کی 57 رنوں پر سات وکٹوں کی عمدہ بالنگ کی بدولت پنجاب کو پہلی اننگز میں 151 رنوں پر آل آؤٹ کرنے کے باوجود بنگال کی دوسری اننگز لڑ کھڑا گئی۔
پنجاب کے پٹیالہ کے دھروب پنڈو اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے رنجی ٹرافی کے ایلیٹ گروپ اے میں بنگال نے اپنی دوسری اننگز میں بنگال نے دوسر ے دن کھیل کاختم ہونے تک نووکٹوں کے نقصان پر 199 رن بنا لئے ہیں۔
اس طرح بنگال نے میزبان پنجاب پر 186 رنوں کی مجموعی سبقت حاصل کرلی ہے۔
بنگال کی جانب سے منوج تیواری 65 رن،آسیش نندی 51 رن بنا کر نمایاں اسکورررہے۔
اس کے علاوہ انستوپ مجمدار 26 رن،سریوتس گوسوامی24رن بنا کر آ ؤٹ ہوئے ۔ اس کے علاوہ دیگر بلے باز خاطر خواہ اننگز کھیلنے میں ناکام رہے ۔
پنجاب کی جانب سے کرشن الانگ پانچ وکٹ حاصل کرکے کامیاب گیندباز ثابت ہوئے ۔ اس کے علاوہ ایس کول اور ونئے چودھری کو دودوکٹ ملے۔
اس سے قبل پنجاب پہلی اننگز میں 151رنوں پر آل آ ؤٹ ہو گئی۔ پبجاب کی جانب سے ماروا48 رن،ملہوترا 44 رن اور کپتان مندیپ سنگھ 29 رن بنا کر نمایاں اسکورررہے ۔ دیگر بلے باز خاطر خواہ رن بنانے میں ناکام رہے۔
بنگال کی جانب سے شبہازاحمد 57 رن دے کرسات وکٹ حاصل کرکے سب سے کامیاب گیند باز ثابت ہوئے۔ اس کے علاوہ آکاش دیپ کو تین وکٹ ملے۔
واضح رہے کہ بنگال پہلے کھیلتے ہوئے اپنی پہلی اننگز میں 138 رنوں پرآل آؤٹ ہوگئی تھی۔