ETV Bharat / sports

پارتھو پٹیل کے نام ایک اور اعزاز - کرکٹر پارتھیو پٹیل

بھارتی ٹیم سے باہر چل رہے تجربہ کار وکٹ کیپر بلے باز پارتھو پٹیل نے رنجی ٹرافی میں سو میچ کھیلنے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

پارتھو پٹیل کے نام ایک اور اعزاز
پارتھو پٹیل کے نام ایک اور اعزاز
author img

By

Published : Jan 27, 2020, 9:23 PM IST

Updated : Feb 28, 2020, 4:45 AM IST

گجرات کی جانب سے 100 واں رنجی میچ کھیل کر ایک اور ریکارڈ بناتے ہوئے پہلا کھلاڑی بننے پر کرکٹر پارتھیو پٹیل کو گجرات کرکٹ ایسوسی ایشن (جی سی اے) نےانہیں مبارک باد دی ہے۔

2004 میں رنجی ٹرافی کا پہلا میچ کھیلنے والے پارتھیو، 2006 سے مسلسل گجرات رنجی ٹیم کے کپتان ہیں اور آج جب سورت کے لال بھائي كانٹریكٹر اسٹیڈیم میں وہ ودربھ کے خلاف اپنی ٹیم کے ساتھ اترے تو وہ 100 واں رنجی میچ کھیلنے والے گجرات کے پہلے کھلاڑی بن گئے۔

پارتھو پٹیل کے نام ایک اور اعزاز
پارتھو پٹیل کے نام ایک اور اعزاز

جي سي اے کے میڈیا منیجر منیش شاہ نے انہیں مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پارتھیو کے نام پہلے ہی کئی ریکارڈ ہیں۔

گجرات میں کرکٹ کو نئی بلندیوں پر پہنچانے میں ان کا بڑا تعاون ہے۔ نو مارچ 1985 کو پیدا ہوئے پارتھیو نے سال 2002 میں جب ٹیم انڈیا میں پہلی بار جگہ بنائی تو وہ دنیا میں سب سے کم عمر وکٹ کیپر بننے کے ساتھ ہی بھارتی ٹیم میں جگہ پانے والے گجرات کے پہلے کھلاڑی بھی بن گئے۔

وہ ورلڈ کپ اور آئی پی ایل کھیلنے والے بھی گجرات کے پہلے کھلاڑی ہیں۔ ان کی قیادت میں ہی گجرات نے اب تک کی اپنی واحد رنجی ٹرافی بھی جنوری 2017 میں جیتی تھی۔

پارتھو پٹیل کے نام ایک اور اعزاز
پارتھو پٹیل کے نام ایک اور اعزاز

ان کی کپتانی میں گجرات وجے ہزارے ٹرافی اور مشتاق علی ٹرافی بھی جیت چکے ہیں۔پارتھیو کے نام پہلے بھارتی ٹیم میں جگہ بنانے اور بعد میں سال 2004 سے رنجی ٹرافی کھیلنے کا بھی منفرد ریکارڈ ہے۔

رنجی ٹرافی میں وہ 6 ہزار سے زائد رن بنا چکے ہیں اور بطور وکٹ کیپر تقریباً 300 شکار بنا چکے ہیں جن میں سے تقریباً 250 کیچ ہیں۔ انہوں نے اب تک کل ملا کر فرسٹ کلاس 190 میچ کھیلے ہیں۔

وہ اب تک 25 ٹیسٹ، 38 ون ڈے اور دو ٹی 20 میچ بھی ہندوستان کے لئے کھیل چکے ہیں۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Feb 28, 2020, 4:45 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.