کوارٹر فائنل کے تیسرے دن کے کھیل ختم ہونے تک بنگال مے دو وکٹوں کے نقصان پر 79 رن بنا لئے ہیں۔ اس طرح بنگال نے میزبان ٹیم ایڈیشہ پر 161 رنوں کی سبقت حاصل کرلی ہے۔ کرناٹک کیی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 250 رن بنا کر آل آ ؤٹ ہوگئی ہے۔
بنگال کے کستو گھوش(41 رن)اور کپتان ابھمنو ایشورن(30رن) بنا کر آ ؤٹ ہوئے۔ ابھیمنو رمن چار رن اور منوج تیواری تین رن بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں۔
اڈیشہ کی جانب سے پودار اور سرانگی کو ایک ایک وکٹ ملا۔
اس سے قبل کٹک کے ٹینگی میں واقع ڈریمس گراؤنڈ میں کھیلے جارہے رنجی ٹرافی کے دوسرے کوارٹر فائنل میں بنگال کی پہلی اننگز کے 332 رنوں کے جواب میں اڈیشہ 250 رن بنا کر آ ل آؤٹ ہو گئی۔
اڈیشہ کی جانب سے شانتانو مشرا(62رن)،سامنترا(68رن)اورکپتان سیناپتی(46 رن)بنا کر نمایاں اسکورررہے ۔ اس کے علاوہ دیگر بلے باز بنگال کے بالروں کی شاندار بالنگ کا سامنا نہیں کرسکے۔ اڈیشہ کی ٹیم102.1اوورز میں250 رن بنا کر آ ل آ ؤٹ ہو گئی۔
بنگال کی جانب سے ایشان پورل،نکھل داس اور مکیش کمار کو تین تین جبکہ شہبازاحمد کو ایک وکٹ ملا۔
اس سے قبل بنگال انستوپ مجمدار 157 رن اور شہبازاحمد 82 رنوں کی بدولت اپنی پہلی اننگز میں 332 رن بناکر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔
اڈیشہ کے خلاف بنگال کا تین پوائنٹ ملنا طے ہو گیا ہے۔