راجکوٹ کے سوراشٹرکرکٹ اسیوسی ایشن اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے رنجی ٹرافی کے فائنل میں میزبان ٹیم سوارشٹر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
اوپننگ بلےباز دیسائی اور باروٹ نے محتاط انداز میں شروعات کرتے ہوئے پہلے وکٹ کے لئے 77 رنوں کی شراکت داری کی۔
دیسائی 92گیندوں پر پانچ چکوں کی مدد سے 36 رن اور باروٹ102 گیندوں پر 37 رن بنا لئے ہیں۔ آ خری اطلاع موصول ہونے تک سوراشٹر نے35 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 77 رن بنا لئے ہیں۔
اس سے قبل فائنل میچ کے لئے بنگال کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔ تجربہ کار وکٹ کیپر بلے باز ردھیمان ساہا کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ ابھیمنویشورن،سدیپ کمار گھرامی، سدیپ چٹرجی، منوج تیواری، ردھیمان ساہا، انوستوپ مجمدار،اکاش ،مکیش کمار،ارنب نندی، ایشان پورل اور شہباز احمد ۔
سوراشٹر کی ٹیم:دیسائی،باروٹ،چیتشورپجارا،وی ایم جدڈیجہ،شلیڈن جیکسن،وسو دیوا،چراغ جانی،پی ایم منکڈ،جے دیب انادکٹ اور ساکاریہ۔
واضح رہے کہ رنجی ٹرافی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ڈی آر ایس سسٹم کا استعمال کیا جارہا ہے۔ دونوں ٹیموں نے بی سی سی آ ئی کے ڈی آر ایس استعمال کرنے کے فیصلہ کو خیرمقدم کیا ۔